بھمبرکی خبریں 03.4.2013

کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈپٹی بھمبرکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبرنے گزشتہ روز بند راستہ باہمی افہام و تفہیم سے کھلواکر علاقہ کو بڑی خون ریز لڑائی سے بچا دیا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر میرپور ڈویژن اور ڈپٹی بھمبرکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبرنے گزشتہ روز بند راستہ باہمی افہام و تفہیم سے کھلواکر علاقہ کو بڑی خون ریز لڑائی سے بچا دیا عوام علاقہ کو ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین تفصیلات کیمطابق بھمبرکے نواحی گاؤں گڑھا کھیڑاں میں گزشتہ دو سال سے دو گروپوں میں راستے کے تنازع پر مقدمہ چل رہا تھا اور مختلف واقعات میں دونوں پارٹیوں کی طرف سے متعدد مرد اور خواتین شدید زخمی ہو چکے ہیں گزشتہ روز کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمدطیب نے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ کو موقع دیکھ کر معاملے کا یکسو کروانے کا حکم دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ نے موقع دیکھ کر دونوں فریقین کو سماعت کرنے کے بعد دونوں کا آپس میں راضی نامہ کروا دیا اور راستے سے تمام رکاوٹیں دور کروا کر عام لوگوں کے گزرنے کیلئے کھلوا دیا جس سے علاقہ میں ہونے والا بڑا تصادم تل گیا عوام علاقہ نے کمشنر میرپور،ڈپٹی کمشنر بھمبراور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کا خصوصی دلچسپی لیکر نبھٹانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر بار کونسل کے سالانہ الیکشن کیلئے ضلع بھمبر سے امیدواروں سے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ سیشن جج /ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروا دیے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر بار کونسل کے سالانہ الیکشن کیلئے ضلع بھمبر سے
امیدواروں سے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ سیشن جج /ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروا دیے تفصیلات کیمطابق آزادکشمیر بار کونسل کے ہونے والے سالانہ الیکشن کیلئے ضلع بھمبر سے راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ ،چوہدری محمدلطیف ایڈووکیٹ ،لیئق محمود عامر ایڈووکیٹ ،عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد منیرایڈووکیٹ ،راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ ،چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ سیشن جج /ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروا دیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شیراز پرویز مشتاق ،چوہدری عامر شاہین،چوہدری امتیاز احمد،چوہدری راشد سبحانی اور چوہدری احمد سبحانی نے اپنے مشترکہ مبارکبادی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری شیراز پرویز مشتاق ،چوہدری عامر شاہین،چوہدری امتیاز احمد،چوہدری راشد سبحانی اور چوہدری احمد سبحانی نے اپنے مشترکہ مبارکبادی پیغام میں چوہدری محمد ندیم کو موبائل ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا ہے کہ موصوف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر آزادجموںوکشمیر بار کونسل کیلئے ہائی کورٹ کی دس سالہ پریکٹس کا قانون ظالمانہ اقدام ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر آزادجموںوکشمیر بار کونسل کیلئے ہائی کورٹ کی دس سالہ پریکٹس کا قانون ظالمانہ اقدام ہے آزادکشمیر کے نوجوان وکلاء اور لوئر کورٹس کے وکلاء کے ٹیلنٹ کو بر ی طرح دبا دیا گیا ہے اور مخصوص ٹولے کو آگے لانے کیلئے اقدام اٹھائے گئے ہیں اعلیٰ عدلیہ میں من پسند افراد کو تعینات کرنے کیلئے منصونہ بندی کر لی گئی ہے اگر اس ظالمانہ قانون کو فی الفور ختم نہ کیا گیاتو آزادکشمیر کے نوجوان
وکلاء آمدہ الیکشن بار کونسل کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں ان خیالات کااظہار وکلاء تحریک پاکستان کے راہنما و سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرچوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔