اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن کاعام انتخابات میں بیلٹ پیپرزمیں خالی خانہ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق خالی خانہ اس ووٹر کے لئے ہوگا جو ووٹر کسی کو ووٹ نہ دیناچاہے وہ خالی خانے پر مہر لگاسکے ۔بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کابھی فیصلہ کیا ،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن حساس پولنگ اسٹیشنز کی معلومات وزارت آئی ٹی کو فراہم کرے گا۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں غیرتصدیق شدہ ڈگری والے189 سابق ارکان پارلیمنٹ کے نام ویب سائٹ پرجا ری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔