کپاس کی برآمد میں 12 فیصد کمی

Cotton

Cotton

لاہور (جیوڈیسک)کپاس کے زیر کاشت رقبے میں کمی کے باعث بیلز کی آمد میں بارہ فیصد کمی ہوئی۔ ایکسپورٹ ایک تہائی رہ گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کیممبر احسان الحق کے مطابق مارچ کے اختتام تک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ بیلز جننگ فیکٹریوں میں لائی گئی۔

پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں اکیس فیصد کمی سے چورانوے لاکھ چوراسی ہزار بیلز لائی گئی۔ سندھ میں ستائیس فیصد اضافے سے چونتیس لاکھ بیلز لائی گئی۔ اس عرصے میں سڑسٹھ فیصد کمی سے تین لاکھ تینتالیس ہزار بیلز برآمد کی گئی۔