اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑی فوج کی ضرورت نہیں ،فوج کو نظریاتی سرحدوں کی نہیں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنی چاہئے۔
اسلام آباد میں پلڈاٹ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ فوج کا سیٹ اپ بدلنا ہو گا، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پارلیمنٹ میں کی جاتی ہے، فوج نے سیلاب میں کی گئی مدد کی قیمت بھی وصول کی۔
فاٹا میں فوج کی حمایت کرتے ہیں، بلوچستان میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہونا چاہئے جب کہ صوبوں کو بھی دفاعی قوانین بنانے کے اختیارات دیئے جائیں۔