واشنگٹن(جیوڈیسک)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے کیلئے انتخابی مہم کیلئے سیاسی ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی مہم کے حوالے سے ایک سیاسی ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلری کلنٹن کے حامیوں نے ایک سیاسی ایکشن کمیٹی سپر پیک کے نام سے تشکیل دی ہے جو 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کیلئے انتخابی مہم چلائے گی۔