ایرانی کمپنی پچاس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

Gas Pipe Line

Gas Pipe Line

ایرانی(جیوڈیسک)ایرانی کمپنی تدبیر پاک ایران گیس پائپ لائن پر پچاس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی کمپنی کو ٹھیکہ حکومتی سطح پر دیا گیا ہے۔ اس وقت دونوں حکومتی کمپنیاں انجنئیرنگ پروکیورمنٹ کنٹریک پر بات چیت کر رہی ہیں۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق پاکستان کی طرف سے انٹر اسٹیٹ گیس کمپنی اور ایران کی طرف سے تدبیر انرجی منصوبے پر کام کریں گے۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد گذشتہ ماہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر دونوں ملکوں کے صدور کی مجودگی میں رکھا گیا تھا۔