پاکستان (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر عوام کو مبارک باد کی مستحق ہے۔
نوڈیرو شہر میں شہھید ذوالفقار علی بھٹو کی 34 برسی کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ انہوں نے جیل میں بھٹو کا فلسفہ سیکھ کر اس پر عمل کیا جس کی بدولت پاکستان پیلزپارٹی نے پانچ سالہ جمہوری دور عبور کرکے تاریخ کو رقم کردیا۔
صدر زرداری کہنا تھا کہ بہت سی قوتیں ایسی تھیں جو جہموریت کو ڈی ریل کرنے کے لیے کوشاں رہی تاہم تمام تر رکاوٹیں کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا ۔
ان کا کہنا تھا کے پاکستانی عوام باشعور ہیں اور اپنی ووٹ کی طاقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کس کو آئندہ اقتدار سونپنا ہے انہوں نے کہا کہ چور راستے سے اقتدار میں آنے والوں کو پانچ سالوں میں ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔
اور آئندہ انتخابات میں بھی شکست دوچار ہونگے کیونکہ عوام سے اب کوئی ان کا حق نہیں چھین سکتا ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ 5 سالہ جمہوری دور حکومت میں یقینا کچھ نہ کچھ کمزوریاں ہونگی جو مسلسل جمہوریت کے تسلسل سے جلد اختتام پذیر ہو جائینگی۔