نئی دلی(جیوڈیسک)پاکستانی میوزک بینڈ جل کا ممبئی میں کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ جل کو گزشتہ روز ممبئی میں پرفارم کرنا تھا ،بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ کنسرٹ اجازت نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
ان دنوں جل بینڈ کے لیڈ سنگر فرحان ہیں، مشہور گلوکار عاطف اسلم نے کیریئر کا آغاز اسی گروپ سے کیا تھا۔ 2002 میں بننے والے اس گروپ کا پہلا مقبول گانا عادت تھا جس نے اسے پورے پاکستان میں مشہور کردیا تھا۔ 2004 میں اس گروپ نے عادت کے نام سے اپنا پہلا البم نکالا تھا۔ اس گروپ کا دوسرا البم بوند کے نام سے 2007 میں سامنے آیا۔ جل گروپ جنوب مشرقی ایشیا میں میوزک کے کئی ایوارڈ جیت چکا ہے۔ جل بینڈ کو گزشتہ روز ممبئی میں پرفارم کرنا تھا لیکن کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔ اس پر بینڈ کے ارکان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔