چکوال کی خبریں 4.03.2013

ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا جس میں متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62-63کے تحت چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور سینئر صحافی محمد عارف ملک کی طرف سے دائر کیے جانے والے دو اعتراضات پر ڈیڑھ گھنٹہ بحث کی گئی ۔سینئر قانون دان خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست گزار خواجہ بابر سلیم کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے عدالت کوبتایا کہ ایاز امیر نے اپنے مختلف کالموں میں شراب نوشی کا ذکر بڑی کثرت سے کیا ہے او روہ متعدد بار اپنے کالموں میں نظریہ پاکستان کو بھی تنقید بناتے رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے جانے والے کتابچے میں بھی 62-63کے تحت کسی بھی امیدوار کا صاحب کردار ہونا ضروری ہے اور وہ اسلامی تعلیمات سے آشناء ہو اور گناہ کبیرہ کا مرتکب نہ ہوا ہو ۔ علاوہ ازیں آئین کے آرٹیکل 63Gکے تحت کہ وہ شخص ا لیکشن لڑنے کا اہل نہیں جو کسی ایسے رائے کی تشہیر کر رہا ہو جو نظریہ پاکستان کے خلاف ہو ۔ علاوہ ازیں پاکستان کی عدلیہ اور مسلح افواج کی تضحیک کا باعث نہ ہو اور جبکہ آرٹیکل62Gکے تحت قیام پاکستان کے بعد ملک کی سالمیت اور نظریہ پاکستان کی مخالفت کرنے والا بھی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے لئے نااہل ہے ایاز امیر اس موقع پر خود عدالت میں موجود تھے جبکہ ان کی طرف سے ضیاء الحسن زیدی اور ملک عبدالجلیل پیش ہوئے اس موقع پر ایاز امیر نے اپنے دفاع کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ یہ کالم میرے لکھے ہوئے ہیں اور یہ ملک کے تمام قومی اخبارات میں شائع ہوتے ہیں ایاز امیر نے مزید کہا کہ انہیں خامخوہ بے بنیاد الزامات میں گھسیٹا جا رہا ہے درخواست گزار کے وکیل خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ نے مفتی جمیل الرحمن کی طرف سے فتوی ٰ بھی پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ ایاز امیر شریعت کے مطابق کسی بھی مسلمان کا ووٹ لینے کا حق دار نہیں ہے اس موقع پر انہوں نے ایاز امیر کے خلاف 15سالہ لڑکی تبسم فاروق کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی کی بھی ایف آئی آر
پیش کی ۔فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ کوٹلے کلیاں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ کوٹلے کلیاں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں ایک نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ثاقب نواز کو گھر میں جا کر پرانی دشمنی کے تنازعے میں تین گولیاں ماری گئیں جسے تشویشناک حالات میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا ۔احمد خان ولد لہراسب خان ساکن کوٹ مومن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی ثاقب نواز اپنے ماموں دوریز کو ملنے کلیاں آیا تو وہاں پر امیر خان ، سلطان خان پسران فتح خان ، محمد ریاض ولد عبدالعزیز ، محمد الیاس ولد محمد گلزار ، پیرا داد ولد غلام نبی آ گئے جنہوں نے فائر کر کے ثاقب نواز کو شدید زخمی کیا جو ہسپتال جانے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ماموں شدید زخمی ہو گیا ۔ وجہ عناد ثاقب نواز کے پھپھی زاد بھائی شوکت محمود کے امیر خان کی بھابی سے ناجائز تعلقات کا شعبہ تھا ۔ سب انسپکٹر تنویر اعظم نے نعش کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی بائیس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردارذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی پی بائیس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردارذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور آنے والے الیکشن میں میاں نواز شریف کی قیادت میں تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرینگے وہ قصبہ منڈے میں متعدد برادریوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کی حمایت کیلئے منعقد بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر متعدد برادریوں نے مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی بائیس کے امیدوار سردارذوالفقار علی خان دلہہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ان برادریوں میں چوہدری برادری ، شیراں برادری ، مرید برادری ، مہر برادری ، بڈھیال برادری شامل ہیں جنہوں نے سابقہ کونسلرمحمد یعقوب
کی قیادت میں سردار ذوالفقار سردار علی خان کی حمایت کا اعلان کیا ۔سردار ذوالفقار علی خان کی طوفانی مہم کے نتیجے میں ان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں ایک موٹر سائیکل اور ڈاکٹر کی کار چوری کر لی گئی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں ایک موٹر سائیکل اور ڈاکٹر کی کار چوری کر لی گئی ۔ محمد طارق ولد محمد اکبر نے پولیس کو بتایا کہ محکمہ صحت کی طرف سے ملا ہوا موٹر سائیکل اس نے سرکاری کام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے باہر کھڑا کیا اور توڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا ۔ سب انسپکٹر نعیم الحسن نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ادھر ہسپتال روڈ پر سینئر ڈاکٹر سید شفقت مرتضی نے پولیس کو بتایا کہ اپنے کلنیکل کے باہر اپنی ہنڈا گاڑی اسلام آباد نمبر023کھڑی کر کے کلنیکل گیا توڑی دیر بعد واپس آیا تو کار غائب تھی اے ایس آئی شاہد بلال نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 15چوک تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چار افراد نے ایک شخص سے ایک لاکھ 80ہزار روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہو گئے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 15چوک تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چار افراد نے ایک شخص سے ایک لاکھ 80ہزار روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہو گئے ۔ غلام نبی ولد میاں احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ قومی مرکز بچت سے 1لاکھ35ہزار چھ سو بیس روپے کی رقم نکلوا کر رکشے میں بیٹھا کہ اس دوران اس نے تین نامعلوم اشخاص بھی بیٹھ گئے جنہوں نے اس سے یہ رقم چھین لی اور فرار ہو گئے اپنے طور پر اب پتہ کیا ہے کہ یہ کاروائی شوکت محمود ولد محمد بشیر ساکن تترال نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کی ہے اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ ہستال تھانہ صدر کے علاقے میں دو افراد کو نامعلوم افراد نے پر اسرار طور پر اغواء کر لیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ ہستال تھانہ صدر کے علاقے میں دو افراد کو نامعلوم افراد نے پر اسرار طور پر اغواء کر لیا ۔ عبدالحلیم ولد اول خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی کریم خان اور چچا کے لڑکے نور محمد ولد کلیم خان اچانک غائب ہو گئے اور اب دونوں کے موبائل نمبر بھی بند مل رہے ہیں اور انہیں نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ہیں سب انسپکٹر محمد اشرف نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔