انجلینا جولی کا افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کیلئے زیورات بیچنے کا فیصلہ

Angelina Jolie

Angelina Jolie

ہالی ووڈ(جیوڈیسک) اسٹار انجلینا جولی نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولوں کے قیام کیلئے اپنے زیورات فروخت کے لئے پیش کر دیئے ہیں، یہ زیورات آج کنساس سٹی میں فروخت کئے جائیں گے۔

اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلینا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیر ہیں۔ انہوں نے کابل کے اطراف میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول کے لئے مہم چلائی تھی۔ نومبر میں کھلنے والے اس اسکول میں تین سو لڑکیوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔

انہوں نے دو ہزار دس میں بھی مشرقی افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ایک اسکول قائم کیا تھا۔ اب انجلینا نے اپنے زیورات فروخت کر کے مزید اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔