بالی ووڈ فلم ایک تھی ڈائن ہارر سے زیادہ سپر نیچرل

Ek Thi Daayan

Ek Thi Daayan

ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم ایک تھی ڈائن ہارر سے زیادہ سپر نیچرل ہے۔فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ نے ممبئی میں تشہیری تقریب میں فلم سے متعلق کتاب کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر کونکنا سین شرما کا کہناتھا کہ فلم میں کام کرنا انہیں پسند آیا، کیونکہ فلم میں خوف سے بھی زیادہ کچھ دیکھنے کو ملے گا۔گلزار کے گیتوں پر فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر وشال بھردواج نے موسیقی کا جادو جگایا ہے۔

بالی وڈ پروڈیوسر ایکتا کپورکہتی ہیں کہ وہ غیر مرئی قوتوں کو پروموٹ نہیں کررہیں ، لیکن انہیں جادوگرنیاں پسند ہیں ۔فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کونکنا سین شرما،کالکی اور ہما قریشی نظر آئیں گی۔فلم 18 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔