جولائی تا فروری : اشیائے خوراک کی درآمد میں نمایاں کمی

Export

Export

جولائی تا فروری کے دوران اشیائے خوردنی کی درآمد میں بارہ فیصد کمی آئی جو کہ مجموعی ملکی درآمدات میں کمی کا باعث بنا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری دوہزار بارہ تیرہ کے دوران اشیائے خوراک کی درآمد میں بارہ فیصد کمی آئی اس عرصہ کے دوران تین ارب ڈالر سیزائد کی درآمدات کی گئی۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئی تھیں، اسی طرح مختلف مدوں میں درآمدات میں آنے والی کمی کے نتیجے میں تجارتی خسارہ کم ہوا ۔

تجارتی خسارے میں اس عرصہ میں دس فیصد کمی آئی اور مجموعی تجارتی خسارہ کم ہو کر تیرہ اعشاریہ ایک چھ ارب ڈالر پر آ گیا۔