اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کو لوڈ شیڈنگ، نامناسب سیکیورٹی اور لاجسٹک سپورٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹریز کو مسائل حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو بھجوائیگئیخط میں ریٹرننگ افسروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری طرف بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری کو ایک خط بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی رپورٹ میں تاخیر ہو رہی ہے ، ریٹرننگ افسروں کو ایف بی آر ، سٹیٹ بینک اورنیب کی رپورٹس تاخیر سے مل رہی ہیں،الیکشن کمیشن نے ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور نیب کو جلد سکروٹنی مکمل کرنیکی ہدایت کر دی ہے۔