واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر اوباما نے اپنی سالانہ تنخواہ کا5 فیصد حصہ حکومت کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر اوباما کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر ہے جس کا 5 فیصد حصہ امریکی صدر حکومت کو واپس کرنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔
تاکہ بجٹ میں کٹوتیوں کے باعث پریشان وفاقی ملازمین کی امداد کی جاسکے۔وائٹ ہاوس ھکام کے مطابق امریکی صدر اور کانگریس اراکین کی تنخواہیں قانون کے مطابق طے کی جاتی ہیں، جنھیں تبدیل نہیں کیا جاتا۔