بنگالی حسینہ بپاشا بنگالی ٹائیگر کی نسل بچانے کیلئے میدان میں

Bipasha

Bipasha

بنگالی حسینہ بپاشا باسو بنگالی ٹائیگر کے تحفظ کیلئے میدان میں آ گئیں۔ ٹائیگر بچا مہم بھرپور حصہ لیں گی۔ بنگالی ٹائیگر بچا مہم ایک بھارتی ٹی وی کی جانب سے شروع کی گئی ہے جس کی سربراہ بنگال حسینہ بپاشا باسو کو بنایا گیا ہے۔

بالی ووڈ حسینہ نے گزشتہ روز اس مہم کے سلسلہ میں اشتہار کی ریکارڈنگ کرائی۔ دلچسپ بات یہ ہیکہ ٹائیگر بچا مہم میں بپاشا باسو کے سابق دوست جان ابراہم بھی شانہ بشانہ کام کریں گے۔ جان ابراہم پہلے ہی جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی کئی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔