کوئٹہ(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں آئندہ انتخابات میں مختلف نشستوں کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دئیے جانے پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں،اختلافات اس وقت شدت کے ساتھ سامنے آئے جب پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم سوری صوبے میں آئندہ عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کرنے کے لئے پریس کلب پہنچے۔
امیدواروں کے باقاعدہ اعلان سے پہلے ہی قاسم سوری کے مخالف گروپ نیاحتجاج شروع کردیا اور قاسم سوری کیخلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر شدید ہنگامہ آرائی بھی کی گئی جبکہ قاسم سوری اور حمایتیوں کی مخالف گروپ کے اراکین سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔مخالف گروپ نے الزام عائد کیا کہ قاسم سوری نے پارٹی ٹکٹوں کو فروخت کیاہے۔