کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں سپرہائی وے ،سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ابتدائی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق سپرہائی وے ،سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر میں رینجرز کی جانب سے صبح سویرے سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں رینجرز سراغ رساں کتے، کمانڈوز، خواتین اہلکاروں سمیت بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے،جن میں سے بعض افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بھی ہے،زیر حراست ملزمان کے قبضے اور بعض فلیٹس سے اسلحہ بھی ملا ہے،جبکہ رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں،مسافر خانوں،ہوٹلوں اور کئی مکانات کی تلاشی کا مرحلہ ابھی بھی جاری ہے۔