نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قائم ملالہ فنڈ سے پہلی گرانٹ سوات کی 40 لڑکیوں کے لیے جاری کر دی گئی ہے۔ اس کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے نیو یارک میں ویمن ان دا ورلڈ سمٹ سے ویڈیو خطاب میں کیا۔
ملالہ یوسفزئی نے ملالہ فنڈکیلئے 45 ہزارڈالرزکا اعلان کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملالہ فنڈمیں مددکرنے کی دعوت دیتی ہوں، 40 لڑکیوں کی مددکے ذریعے40 ملین لڑکیوں کی تعلیم میں مددکی جاسکتی ہے، ملالہ فنڈکے ذریعے پاکستان سمیت دنیابھرمیں لڑکیوں کی مددکی جائیگی۔