کراچی(جیوڈیسک)کراچی ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 12 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کو کم ہو کر 12 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نجی بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 7 کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 12 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔