ملتان(جیوڈیسک)ملتان جعلی ڈگری کے مقدمے میں جمشیددستی نے سزاکے خلاف لاہورہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائرکردی۔ جمشید دستی کے وکیل کے مطابق اپیل کی سماعت 8اپریل کو ڈویژن بنچ کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن جج مظفرگڑھ نے جمشید دستی کو 3 سال قید، 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،جمشید دستی کو فیصلے کے بعد جیل بھیج دیا گیاتھا ۔انہیں عدالت نے انتخابات لڑنے کیلئے نااہل بھی قرار دیاتھا۔