کامیڈی فلم ہم ہیں راہی کار کے ریلیز کے لیے تیار

Hum Hain Rahi Car Ke

Hum Hain Rahi Car Ke

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم “ہم ہیں راہی کار کے”ریلیز کے لیے تیار ہے،قید کی سزا کا سامنا کرنے والے سنجے دت اس فلم میں پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ہم ہیں راہی کار کے ایک لڑکی اور لڑکے کی کہانی ہے جو نئے سال کی رات ممبئی سے پونے کا سفرکرتے ہیں۔

دوران سفر انہیں عجیب وغریب واقعات سے واسطہ پڑتا ہے جس سے ان کا مزا کرکرا ہو کر رہ جاتا ہے۔ ان دوستوں کا سفر تو جاری ہے مگر ان کے لیے منزل پر پہنچنا ممکن نہیں رہتا،آخر میں انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، انوپم کھیر، جوہی چاولہ، چنکی پانڈے اور رتی اگنی ہوتری شامل ہیں۔جیوتن گوئل کی ہدایات میں بننے والی یہ دلچسپ فلم اٹھائیس جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔