عاطف اسلم بپاشا اور ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ پرفارم کرینگے

Atif Aslam Bipasha

Atif Aslam Bipasha

لندن(جیوڈیسک)گلوکار عاطف اسلم لندن اور برمنگھم میں بالی وڈ سٹارز بپاشا باسو اور ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ پرفارم کریں گے۔برطانیہ میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹس میں گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ بھارتی اداکارہ بپاشا باسو اور ملائیکہ اروڑہ پرفارم کریں گی۔

لندن میں پریس کانفرنس میں عاطف اسلم نے کہا کہ موسیقی پاک بھارت عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

بھارتی اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان دیکھنے کا بہت شوق ہے،وہ پاکستانی مداحوں سے ملنا چاہتی ہیں۔پریس کانفرنس کے بعد بھارتی اداکاراں نے پاکستانی میڈیا کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا جس پر انہوں نے احتجاج کیا۔