کراچی(جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری دن کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے،پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں اڑتیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔بازار میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر اٹھارہ ہزار سات سو کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔
تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے بازار میں اتار چڑھا رہا۔پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھارہ ہزار چھ سو باون پر بند ہوا،اس دوران دس کروڑ شیئرز کا کام ہوا۔