آئرن مین تھری کا نیا ٹریلر ریلیز،سپر ہیرو دنیا کو تباہی سے بچائے گا

Iron Man III

Iron Man III

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ فلم “آئرن مین تھری” کا نیا ٹریلر آ گیا ہے،فلم میں سپر ہیرو دنیا کو تباہی سے بچانے کی کوشش کرتا نظر آئے گا۔آئرن مین سیریز کی یہ تیسری فلم ہے جو تین مئی کو ریلیز ہو گی۔

فلم میں آئرن مین “ٹونی سٹارک”کا کردار رابرٹ ڈانی جونیئر نے کیا ہے جو اس بار دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنی نئی صلاحتیں آزمائیں گے۔سائنس فکشن فلم کی کاسٹ میں پرئیس اور اداکارہ پالٹرو بھی شامل ہیں۔