پاکستان سٹیٹ آئل کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

Pso

Pso

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان سٹیٹ آئل ایک دفعہ پھر مالی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے اور ادارے کی انتظامیہ نے حکومت سے فوری طور پر تیس ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر پیسے فراہم نہ کئے گئے تو پی ایس او دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔پی ایس او کے حکام کے مطابق ادارے کی مالی حالت دن بدن ابتر ہو رہی ہے۔

جس کی ایک اہم وجہ پاوور سیکٹر ہے۔پاوور سیکٹر کو یومیہ بیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد فرنس آئل فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پاوور سیکٹر کی طرف سے ادائیگیاں مسلسل التوا کا شکار ہیں۔

واپڈا،حبکو اور کیپکو ایک کھرب پندرہ ارب پچاس کروڑ جبکہ کے ای ایس سی گیارہ ارب چالیس کروڑ کی نا دہندہ ہیں۔حکام کے مطابق پی ایس او نے پاوور سیکٹر سمیت مختلف اداروں سے مجموعی طور پر ایک کھرب اکتالیس ارب نوے کروڑ روپے لینے ہیں جبکہ ادارے نے آئل ریفائنریز سمیت مختلف اداروں کو ایک کھرب آٹھ ارب نوے کروڑ روپے دینے ہیں۔