الیکشن کمیشن کی طرف سے کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کو نااہل قراد دینا خوش آئند اقدام ہے،روحیل اکبر
Posted on April 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ الیکشن کمیشن پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کو نااہل قراد دینا خوش آئند اقدام ہے جبکہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے اسمبلیوں میں بیٹھ کرذاتی مفادات کو ترجیح دی اور غریب عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا مزدور طبقہ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کو اپنے پانچ سال مکمل کرنے پر خوش نہیں بلکہ ندامت اور شرمندگی سے سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرلینا چاہیے تھی کیونکہ گذرنے والے پانچ سال عوام پر ا نتہائی سخت گذرے ہیں ملک پر قرضوں کا بوجھ عوام پر مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت کا بوجھ اس قدر بڑھ چکا ہے۔
پاکستان کی آدھی آبادی سے زائد غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں جبکہ ہمارے لٹیرے حکمرانوں نے اپنی جائیدادیں اور کاروبار بیرون ملک منتقل کردیے ہیں اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چور اور ڈاکو امیدواروں کو نااہل قرار دینا ایک نہایت ہی احسن اقدام ہے۔