لاہور: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہورکے علاقے مزنگ کے قریب پیشی سے واپس آتے شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گجر پورہ کا رہائشی غفار قتل کے مقدمے میں پیشی سے واپس آ رہا تھا کہ لٹن روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عبد الغفار کے سر میں دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔