کراچی : شوہر نے بیوی اور3 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں شوہر نے بیوی اور تین بچوں پر تیزاب پھینک دیا جبکہ قومی اداراہ برائے امراض قلب میں زہریلی بریانی کھانے سے بیس سیزائد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔نصرت بھٹو کالونی کیگھر میں اصغر علی اپنی بیوی اور تین بچوں پر تیزاب پھینگ کر فرار ہو گیا۔

تیزاب کے باعث چالیس سالہ رقیہ، سات سالہ وقاص، دس سالہ احمد اور بارہ سالہ حسنین جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال کے برنز وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی کے قومی ادارا برائے امراض قلب میں مریضوں کے اہلخانہ کی حالت زہریلی بریانی کھانے سے غیر ہو گئی۔

متاثرہ افراد کے مطابق دو نا معلوم افراد نے انہیں بریانی کھلائی جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی اور چند افراد بے ہوش بھی ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد بیس سے زائد ہے جبکہ نوسر باز بے ہوشی کے بعد چند متاثرین کا قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ایک بچے اور تین خواتین سمیت چودہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔