کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں باردوی سرنگوں سے آگہی کے عالمی دن کے موقع پر بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا آپریشن کیاگیااوران کی تیاری بند کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔تین دہائیوں سے جنگ کا شکار افغانستان میں ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ بارودی سرنگیں ہیں۔
جن سے بے شمار لوگ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔عالمی دن کے موقع پر بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا ایک بڑا پروگرام جاری ہے۔باردوی سرنگیں ختم کرنے والے میٹل ڈیٹکٹر ، تربیت یافتہ کتوں اور دوسری ضروری کی مدد سے یہ کام کر رہے ہیں۔
ایک طویل عرصے سے افغانستان بارودی سرنگوں ، کلسٹر بم اور نہ پھٹنے والے بموں کا شکار رہا ہے جن میں سے زیادہ تر 1980 کی دہائی میں سوویت لڑائی کے دوران کے ہیں۔