سنی دیول کی کنگنارناوٹ کیساتھ نئی فلم آئی لو یو این وائی کی وڈیو جاری

Sunny Deols

Sunny Deols

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی ڈھائی کلوکے ہاتھ والے ڈائیلاگ سے بالی ووڈ میں منفرد پہچان بنانے والے سنی دیول بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیارہیں، جن کی کنگنا رناوٹ کیساتھ رومانٹک کامیڈی فلم “آئی لو”NY”(آئی لو نیو ایئر/نیویارک)کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔

ہدایتکارو رائٹرزرادھیکا را اور ونے ساپرو کی اس فلم میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ کے ساتھ تنیشہ چیڑجی،پریم چوپڑا اور پرکاش راج اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ہلکی ہلکی کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شان اور تلسی کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس میں سنی دیول اور کنگنا رناوٹ فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔بھوشن اور کرشن کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نیو ایئر کے موقع پر نیویارک میں ملنے والے دو افراد کے گرد گھومتی ہے جسکی موسیقی پریتم چکربرتی نے دی ہے۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم 26اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔