انتخابات کی شفافیت کیلئے عدلیہ و الیکشن کمیشن کا فعال کردار قابل توصیف ہے عمران چنگیزی
Posted on April 6, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے کئے گئے مثبت اقدامات کے تحت کئی بڑے ناموں کو نااہل قرار دینے اور سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی ڈگری کیس میں قوم کے ساتھ دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو جیل بھیجے جانے کی توصیف وتائید کرتے ہوئے اسے شفاف انتخابات و انقلاب کی جانب مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔
عمران چنگیزی نے محمد فاروق قریشی ڈاکٹر سکندر شیخ ‘ارشد انور ڈاکٹر محمد عارف ‘ تحقیق احمد خان تحسین کمال محمد حسین خان سید آصف حسین آغا’ محمد علی ساگر آصف شہزاد محمد فیصل خان جمیل اقبال سید منیب الرحمن ساحل شیخ محمد کاشف محمد افضل مغل جمیل اقبال سید فیصل خان کامران خان اور دیگر نمائندگان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات ہی ملک میںپائیدار و مستحکم جمہوریت کے ضامن ہیں اورملک و قوم کا محفوظ مستقبل پائیدار ومستحکم جمہوریت سے مشروط ہے۔
اس لئے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے منصفانہ فعال اور غیر متزلزل کردار اس بات کی علامت ہے کہ قوم کا مقدر بدلنے والا ہے اور ملک پر امن طریقے سے انتخابی عمل سے گزر کر مستحکم جمہوریت کی جانب گامزن ہوا تو یقینا بد امنی استحصال ظلم نا انصافی کرپشن مہنگائی بیروزگاری اور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ہو گا’ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے حوالے سے مثبت پالیسیاں تشکیل پائیں گی اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔