کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیے گئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح8 بجے تک بند کردیے گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ دیکھ بھال کے باعث گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سندھ میں رواں ہفتے سے 48 گھنٹے کے بجائے 72 گھنٹے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔