چکوال کی خبریں 05.04.2013
Posted on April 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ریٹرننگ آفیسر چکوال چوہدری انوار احمد خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے ساٹھ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
چکوال (اعجاز بٹ)ریٹرننگ آفیسر چکوال چوہدری انوار احمد خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے ساٹھ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ چار صفحات کے فیصلے میں ریٹرننگ افسر نے اپنے حکم لکھا ہے کہ امیدوار ایاز امیر نے عدالت کے روبرو بھی اعتراف کیا ہے کہ درخواست گزار کے اعتراضات کے ساتھ لگائے جانے والے تینوں کالم میں نے لکھے ہیں فاضل جج نے اپنے حکم میں لکھا کہ میں تصدیق کیلئے ٹی ایم اے چکوال کی اقبال لائبریری سے اصل اخبارات منگوائے جس میں انگریزی آرٹیکل اور اردو کے آرٹیکل میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا کیونکہ ایاز امیر نے اپنے دفاع میں عدالت کے روبرو یہ بات کہی تھی کہ میرے انگریزی کے کالم اور اردو کے کالم میں بڑا فرق ہے کیونکہ وہ بعد میں ترجمہ ہوتے ہیں فاضل جج نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ایاز امیر کی عدالت میں گفتگو اور اس کے لکھے ہوئے کالموں میں یہ بات واضع ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے کالموں کے کچھ حصے بھی اپنے حکم کا حصہ بنائیں ہیں جس کے مطابق ایاز امیر لکھتے ہیں کہ میں نے کالم نویسی کا آغاز کیا تو مجھے کائوس جی صاحب کی طرف سے دعوت موصول ہوئی کہ اگر میںکبھی کراچی آئوں تو ان سے ملاقات کرئوں ۔ اس طرح ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا انہی ملاقاتوں کے ساتھ کائوس جی اب اس دارِ فانی سے رخصت ہو چکے ہیں نے مجھے ذوق لطیف کے مشربی ذائقے سے پورے آداب کے ساتھ آشناء کیا ۔ فاضل جج نے کہا کہ انہوںے ذائقے کا لفظ اردو کی ڈکشنری علمی اردو لغات میں دیکھااور یہ مطلب چسکا…لطف…لذت …اور چکنے کی قوت ہیں ۔فاضل جج نے اپنے حکم میں لکھا کہ شراب پینا مذہب اسلام میں قعطاً حرم ہے اور اسے ام الخبائث کہا گیا ہے لہٰذا آئین کے آرٹیکل 62Dکے تحت ممبر پارلیمنٹ منتخب نہیں ہو سکتا اگر اس کا کردار درست نہیں اور جو اسلامی تعلیمات کی نفی کرتا ہو۔ لہٰذا ایاز امیر کی عدالت میں گفتگو اور ان کے کالم سے یہ واضع ہو گیا ہے کہ وہ آرٹیکل 62کے امیدوار کی اہلیت کے بارے میں ضابطے پر پورے نہیں اترے لہٰذا ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مستر د کیے جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ ڈھوک فیروز تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں دو خواتین سمیت نو افراد نے گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ کے کپڑے پھاڑ دئیے اور اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا
چکوال (اعجاز بٹ)محلہ ڈھوک فیروز تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں دو خواتین سمیت نو افراد نے گھر میں داخل ہو کر خاتون خانہ کے کپڑے پھاڑ دئیے اور اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ۔ امیر عباس منہاس ولد محمد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ شکیلہ اس کے دو بیٹے ، آمنہ اور اس خاوند نقابت ماہ چار نامعلوم اشخاص مسلح آہنی راڈ اور ڈنڈے لے کر اس کے گھر میں داخل ہو ئے اورعنبرین کوثر کے کپڑے پھاڑ دئیے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا وجہ عناد یہ ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے ملزمان او رمحلہ کے دیگر گھروں میں نصب غیر قانونی کنکشن کاٹے ہیں جس کا ملزمان کو شبہ ہے کہ یہ اطلاع محکمے کو میں نے دی ہے اے ایس آئی شاہد بلال نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ تترال تھانہ صدر کے علاقے میں تترال روڈ پر موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوئوں نے رکشہ پر سوار بہن بھائی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا
چکوال (اعجاز بٹ)قصبہ تترال تھانہ صدر کے علاقے میں تترال روڈ پر موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوئوں نے رکشہ پر سوار بہن بھائی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا ۔ الماس نورین اپنے رکشہ ڈرائیور بھائی جاوید اقبال کے ہمراہ تترا ل جا رہی تھی کہ چار ڈاکوئوں نے روک کر ان سے طلائی زیورات دو موبائل ٹیلیفون اور بیس ہزار روپے
چھین لیے اور موقع پر سے فرار ہو گئے ۔ الماس نورین کی مزاحمت کرنے پر اس کے منہ اور چہرے پر مکے مار کر زخمی کیا گیا سب انسپکٹر محمد اشرف نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ بوچھال کلاں میں چھ افراد کی طرف سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی
چکوال (اعجاز بٹ)قصبہ بوچھال کلاں میں چھ افراد کی طرف سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی اور ٹرانسفارمر گرنے سے تین لاکھ 25ہزار روپے کا نقصان ہوا ایس ڈی او واپڈا کلرکہار عمران صدیقی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات عرفان سعید ولد محمد سعید ہمراہ پانچ نامعلوم افراد نے بوچھال کلاں میں نصب ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش کی جس سے ٹرانسفارمر گر گیا اور تین لاکھ 25ہزار روپے کا نقصان ہوا اے ایس آئی خضر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غریبوال سیمنٹ فیکٹری سے بھتہ لینے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
چکوال (اعجاز بٹ)غریبوال سیمنٹ فیکٹری سے بھتہ لینے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایڈمن آفیسر نعمان بشارت نے پولیس کو بتایا کہ افتخار حسن ولد فیروز خان ، نوشیروان ولد الطاف حسین ، آصف ولد افتخار حسین آگئے اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھتہ وصول کرنے کا مطالبہ کیا اور خوف سے 12ہزار روپے بھتہ بھی اد اکر دیا گیا ۔ ملزمان پھر چند روز کے بعد آ گئے اور ملزمان کے ساتھ اس بار محمد عدیل ولد محمد زمان بھی آیا اور بیس ہزار روپے مزید بھتہ لے لیا سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکوال(نامہ نگار) ضلع چکوال میں 15تا 17اپریل شروع ہونیوالی پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں
چکوال (اعجاز بٹ)چکوال(نامہ نگار) ضلع چکوال میں 15تا 17اپریل شروع ہونیوالی
پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 83ہزار 8سو 38 بچوں کو قطرے پلوائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار احمد عزیز تارڑ ڈی سی او چکوال نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ضلع چکوال کی پولیو فری حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے گھر گھر پولیو کی کوریج کو یقینی بنایا جائے اس کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر ناصر محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کو 17زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور یونین کونسل سطح پر 80ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں اور 405موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی ،87فکسڈ ٹیمیں ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سنٹروں میں ، 31ٹیمیں ڈسٹرکٹ باؤنڈی، موٹروے انٹرچینج اور بسوں کے اڈوں پر قطرے پلائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ افغان خانہ بدوش ، بھٹہ مزدور اور بکر وال چونکہ پولیو زدہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ اس بیماری کو دوبارہ پھیلا سکتے ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع چکوال میں بھی 24سے 30اپریل تک ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی نشستوں میں امیدوار کے کاغذا ت نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا
چکوال (اعجاز بٹ)ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی نشستوں میں امیدوار کے کاغذا ت نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔ ریٹرننگ آفیسر چکوال چوہدری انوار احمد خان کی عدالت میں مسلم لیگ ق کے امیدوار حلقہ این اے ساٹھ سردار خرم نواب کے کاغذات نامزدگی مستر د کر دئیے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے ساٹھ نذیر نیازی اور مسلم لیگ ن حلقہ پی پی اکیس کے امیدوار ملک تنویر اسلم کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے اور ان کے خلاف احمد رضا کی طرف سے دائر کیے جانے والے اعتراضات مسترد کر دئیے گئے ۔ سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دے دئیے گئے ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی بائیس کے امیدوار چوہدری قاسم علی خان ایڈووکیٹ ولد چوہدری ریاض احمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ۔ چوہدری قاسم علی خان جمعہ کے روز ماڈل ٹائون
لاہور میں شریف برادران کی طرف سے دی جانے والے دعوت میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 20کے مرکزی گاؤں موضع مرید میں پہلوان گروپ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شیخ وقار علی کے الیکشن آفس کا قیام
چکوال (اعجاز بٹ)حلقہ پی پی 20کے مرکزی گاؤں موضع مرید میں پہلوان گروپ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی شیخ وقار علی کے الیکشن آفس کا قیام ۔ گاؤں کی معروف ہتیال اور سادات برادری نے شیخ وقار علی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرید میں پہلوان گروپ کے الیکشن آفس کا افتتاح گذشتہ روز پہلوان گروپ کے نوجوان رہنما شیخ خرم شہزاد نے کیا اس موقع پر سادات برادری کے سربراہ پیر سید مستجاب حیدر سمیت ہتیال برادری کے عمائدین حاجی محمد فیروز ہتیال، عنصر اقبال ہتیال، حاجی نور حسین ہتیال، محمد ریاض، آصف اقبال، محمد عقیل، محمد مناظر ، سید نیاز حسین شاہ اور پہلوان الیکشن آفس مرید کے انچارج سید محسن شاہ کاظمی سمیت معززین دیہہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معززین علاقہ نے کہا کہ پرانے چہروں کو دیکھ اور آزما کر عوام تھک چکے ہیں کوئی بھی عوام کے معیار پر پورا نہیں اتر ااور انہی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہتیال برادری نے شیخ وقار علی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئی قیادت کو سامنے لاکر آزمایا جاسکے ۔ دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ خرم شہزاد نے کہا کہ پہلوان گروپ پہلے بھی عوامی اعتماد پر پروا اترا ہے اور عوامی خدمت میں پیش پیش ہے آئندہ انتخابات میں اگر عوام نے شیخ وقار علی پراعتماد کا اظہار کیا تو کامیابی کی صورت میں عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے شیخ وقار علی اپنا تن من دھن لگا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علماء کونسل تحصیل چکوال کے نو منتخب صدر مولانا امداد حسین صابری نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا
چکوال (اعجاز بٹ)شیعہ علماء کونسل تحصیل چکوال کے نو منتخب صدر مولانا امداد حسین صابری نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔ گذشتہ روز ہونے والے شیعہ علمائ
کونسل تحصیل چکوال کے اجلاس کا آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد کونسل کے سرپرست جناب مولانا مظہر حسین کاظمی نے نو منتخب کا بینہ سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ کی نمائندگی جناب احمد علی عابدی کر رہے تھے ۔ تحصیل صدر نے شرکاء اجلاس اور کابینہ سے مختصر خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں نو منتخب صدر نے منتخب عہدہداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے ۔ ہمیں تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت کے جذبے سے وطن عزیز پاکستان کے اندر مل کر منظم انداز میں جد وجہد کرنی چاہیے کیونکہ معاشرے کی بھلائی کیلئے کوشش کر نا بہترین عبادت اور تقریب الٰہی کا ذریعہ ہے ۔ بعدازاں اجلا س میں اتوار کو چکوال میں ہونے والے ضلعی ورکرز کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالانہ محفل میلاد 7اپریل کو زیلدار فارم ہائوس میا ں مائر میں منعقد ہو گی
چکوال (اعجاز بٹ)سالانہ محفل میلاد 7اپریل کو زیلدار فارم ہائوس میا ں مائر میں منعقد ہو گی جس میں ایوان صدر کے قاری نجم مصطفی ، معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی اور لوگ فنکار عطاء اللہ خان عیسی خیلوی بھی شرکت کرینگے حاجی چوہدری محمد شفقت محمود کی نگرانی میں چوہدری اختر محمود ، چوہدری خضر ، چوہدری علی اصغر ، چوہدری حامد اور بدر ازسلام بدرنے محفل میلاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار فخر محمود مرزا نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف اگر مزید پانچ سال کیلئے اپنے عہدے پر برقرار
چکوال (اعجاز بٹ)آل پاکستان مسلم لیگ کے حلقہ این اے ساٹھ کے امیدوار فخر محمود مرزا نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف اگر مزید پانچ سال کیلئے اپنے عہدے پر برقرار رہتے تو آج پاکستان ایشاء کا ٹائیگر بن چکا ہوتا گذشتہ پانچ سالوں میں جس انداز میں موجودہ حکمرانوں نے قومی دولت کو لوٹا ہے اور اس کی مسائل کہی نہیں ملتی اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان حکمرانوں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اب وہ ادھر اُدھر دیکھ رہے ہیں قصبہ خانپور ، دھروگی ، غازیال ، چک باقر شاہ میں
اپنی رابطہ مہم کے سلسلے میں علاقے کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے فخر محمود مرزا نے کہا کہ گیارہ مئی کو عوام درست فیصلہ کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ صدر مشرف کا ضلعی حکومتوں کا نظام لوگوں کو نہیں بولا اور خاص طور پر اس نظام میں خواتین کو جو 33فیصد نمائندگی دی گئی اس میں ملک کی 52فیصد آبادی کو پہلی دفعہ نچلی سطح پر اختیار دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں ان حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی بھی توفیق نہیں ہوئی اور عوام کا اختیار نوکر شاہی کو سونپ دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ ربال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں گھر کے اندر گھسنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
چکوال (اعجاز بٹ)قصبہ ربال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں گھر کے اندر گھسنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ نذر حسین ولد ریشم خان نے پولیس کو بتایا کہ ان کے گھر محمد سرفراز ولد نور حسن ساکن موہڑ کوڑ چشم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو ا اور اس کے بیٹے کے دیکھنے پر بھاگ گیا اور بھاگتے ہوئے اس موبائل ٹیلیفون گر گیا اے ایس آئی محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصبہ فم کسر تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان کو پٹرولنگ پولیس پڑھال نے گرفتار کر کے موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا
چکوال (اعجاز بٹ)قصبہ فم کسر تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان کو پٹرولنگ پولیس پڑھال نے گرفتار کر کے موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا شاہد امیر ہیڈ کانسٹیبل نے دوران گشت اسد ایواب ولد محمدایوب ساکن ڈھوک الفو کو غفلت لا پراہی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے پر گرفتار کیا ساب انسپکٹر علی اکبر نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جبکہ ادھر قصبہ اوڈھروال میں پٹرولنگ پوسٹ کے اے ایس آئی طارق جاوید نے قیصر شہزاد ولد عبدالمالک ساکن دلیل پور کو غفلت اور لا پراہی سے گاڑی چلانے پر گاڑی سمیت
گرفتار کر لیا اے ایس آئی تنویر اسلم نے مقدمہ درج کر لیا۔