ملتان(جیوڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارٹی خدمات کے عوض ٹکٹیں مانگنا ہر کارکن کا حق ہے لیکن ہمارے پاس کھمبے نہیں جن پر چڑھ کر جیالے احتجاج کریں۔
ملتان کے علاقے ناظم آباد میں کارکنوں سے خطاب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسر کی زد میں نہیں آیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ عبد القادر گیلانی کے حوالے سے الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا۔
اس پر انہیں اعتراض نہیں ہو گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ اسی لیے ناراض کارکنوں کو منانے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے جس کی وجہ سے ہر کارکن کے گھر پہنچ رہا ہوں۔