اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آیندہ عام انتخابات میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔تاکہ ہرحلقے میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کی تعداد معلوم ہوسکے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آیندہ عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کا رکارڈ رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر خواتین اور مرد ووٹرز کے ووٹوں کی الگ الگ گنتی کی جائے گی اور پھر فہرستیں بنائی جائیں گی تاکہ ہر حلقے میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کی صیح تعداد معلوم ہوسکے۔
اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس ووٹ پول کرنے والی خواتین کا رکارڈ موجود نہیں ہوتاتھا۔تاہم حالیہ فیصلے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آٹ جاننے میں بھی آسانی ہوگی۔