پیرو: آتش فشاہ پہاڑ سے گیس کا اخراج ،راکھ اور دھواں بلند

Peru-Volcano

Peru-Volcano

پیرو (جیوڈیسک)میں آتش فشاہ سے گیس کا اخراج ، راکھ و دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ قریبی شہروں کے متاثر ہونے کا اندیشہ۔

جنوبی پیرو کے شہر اریکیوپا میں آتش فشاہ پہاڑ سے گیس کے اخراج سے آسمان میں ہزار میٹر تک راکھ اور دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں، رپورٹ کے مطابق آتش فشاہ سے گیس اور دھواںوافر مقدار میں اخراج ہو رہا ہے۔

جو کسی بھی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہیجس سے شہر میں مقیم تین لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ آتش فشاہ پہار اریکیوپا شہر کے مرکز سیسترہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔