نامرو(جیوڈیسک) پیرو میں شدید بارشوں سے ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔دو افراد ہلاک،درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔شہری بے گھر ہو گئے۔پیرو کے ضلع ،نامرو میں ہونے والی شدید ترین بارشوں سے 40 گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے۔پانی کی سطح بلند ہونے سے رہائشیوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا۔
ایسے ہی مناظر دیگر علاقوں میں دیکھنے کو آئے ،جہاں سیلابی پانی نے اسکول میں تباہی مچا دی۔پیرو کے مرکزی علاقے میں Huanaco میں ،سیلانی پانی سے دو افراد ،اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
آٹھ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ،امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔آئندہ چند روز میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔