پاکستان (جیوڈسک)ملک بھر میں اپریل کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ ایک نو فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں بھی صفر اعشاریہ دو چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے چار اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ صفر اعشاریہ چھ دو فیصد کمی ہوئی ، جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ صفر اعشاریہ ایک نو کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اس ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، ادرک ،چاول اور خوردنی تیل سمیت گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی، کیلے ، گڑ، کھلا گھی ، انڈوں ، زندہ مرغی ،مٹی کے تیل، پٹرول اور ڈیزل سمیت تیرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق بیف ، مٹن ، تازہ دودھ، دودھ پاڈر، سمیت تیئس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔