جاپان(جیودیسک)جاپان کے ساحلی شہر اوسازاکی کے ملاحوں نے تاریخی تہوار اوس میں خواتین کے ملبوسات میں رقص کر کے رنگ بکھیر دیئے۔اوسازاکی میں ملاحوں نے اپنی کشتیوں کو رنگا رنگ جھنڈوں سے سجایا اور اپنی روایتی موسیقی پر شاندار رقص کا مظاہرہ کیا۔ اس مو قع پر ملاحوں نے دیدہ زیب ماسک بھی پہن رکھے تھے۔
تقریب میں حصہ لینے کے لئے جاپان سے بچوں اور بڑوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تہوار کا مقصد سال بھر میں سمندر میں باحفاظت رہنے اور سمندری حیات کی بہتر نشونما کے لئے دعا کرنا بھی ہے۔