ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں سیمینار سے آرتھو پیڈک ڈاکٹرزوماہرین کا خطاب
Posted on April 6, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : مرض کو ابتدأ میں نظر انداز کرنا مرض کو مستقل پا ل لینے کے مترادف ثابت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ آرتھو پیڈک یعنی جوڑوں کے امراض مختلف وجوہات کی بناء پر تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ یہ بات لیاقت نیشنل اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن انتخاب توفیق نے ڈاکٹرعیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں 149ویں سی ایم ای بعنوان آرتھو پیڈک پرابلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایم ایس پی ٹی ڈاکٹر محمد وہاج الدین نے کمر درد کی وجوہات علاج اور احتیاط کے حوالے سے شرکاء کو آگہی فراہم کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل حکومت سندھ تنویر احمد صدیقی اسپیشل گیسٹ سی ای او فیوما فلم فرقان طاہر صدیقی ڈپٹی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ شاہجہاں سموں اور اسسٹنٹ منیجر کارپوریٹ کمیو نی کیشن لکی سیمنٹ مس سمیتا افضال سید نے ڈاکٹر عیسی لیباریٹری کی جانب سے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ مفاد عامہ میں اس قسم کے شعور و آگہی عا م کرنے والے پروگرامزمیں وسعت کی ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر میزبان اے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر عباس رضوی نے سیمینار کے منتظمین شیخ انور ڈاکٹر انیتا ویرانی مرزا عبید صہیب خاور شرجیل حسین اور اسٹیج سیکریٹری ڈاکٹر نجم جمیل کو کامیاب سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور سیمینار کے مقررین مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابو الحسن اصفہانی سینٹر کی جانب سے مقررین و مہمانوں میں یادگاری اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔