عراق میں الیکشن مہم کے دوران خود کش حملہ، 25 افراد ہلاک

Iraq Suicide Attack

Iraq Suicide Attack

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں الیکشن مہم کے دوران خود کش حملہ میں 25 افراد ہلاک اور60 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بعقوبہ شہر میں مقامی جماعت کے رہنما کی الیکشن میٹنگ جاری تھی۔

حملہ آور نے پہلے جلسہ گاہ میں گرینڈ پھینکا جس کے بعد خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔