مصر (جیوڈیسک)مصر میں مظاہرین اور پولیس کیدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے دارالحکومت کے قریبی علاقے الخصوص میں 2 گروپوں میں جھڑپوں میں 5 افرادہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصری تحریک کی پانچویں برسی کے دوسرے روزمظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
پولیس سے مڈ ھ بھیڑ میں 5 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ دارلحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر پوسٹر نذر آتش کئے اور نعرے بازی کی۔ مصر کے متعدد شہروں میں صدر مرسی کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔