ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : 2014 کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

T20 Bangladesh

T20 Bangladesh

بنگلہ دیش(جیوڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار چودہ کے لوگو کی رونمائی کردی گئی۔ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض بنگلہ دیش انجام دے گا۔ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لوگو کی رونمائی کی گئی۔

لوگو کا ڈیزائن بنگلہ دیش میں چلنے والے رکشوں سے ملتا جلتا رکھا گیا ہے۔ تقریب میں آئی سی سی کے نائب صدر مصطفی کمال اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن بھی موجود تھے۔

سولہ مارچ سے چھ اپریل دوہزار چودہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کی میزبانی بنگلہ دیش کے چار اسٹیڈیمز کریں گے۔ آئی سی سی کے نائب صدر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ اس لئے بنگلہ دیش کو تیاریوں کا آغاز کر دینا چاہیے۔