موبائل فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

Mobile

Mobile

امیروں سے ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ایف بی آر کا بس عوام پر ہی چلتا ہے۔ اب ایف بی آر نے موبائل فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔ ایف بی آر اس وقت ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال کو کم کرنے کا ہر حربہ استعمال کررہا ہے جس کے تحت ہر موبائل فون سیٹ کی درآمد پر ایک ہزار روپے تک کسٹم ڈیوٹی اور خریداری پر کم سے کم پانچ سو روپے ڈیوٹی عوام سے وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر نے موبائل سیٹس کی درآمد پر ٹیکسں اور ڈیوٹیز میں اضافہ کردیا ہے۔ اسمارٹ اور سیٹلائٹ فونز پر ایک ہزار روپے جبکہ دیگر اقسام کے موبائل فونز پر کم از کم پانچ سو روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق اس اضافے سے موبائل فونز کی قیمتیں اور اسمگلنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔