پاکستان (جیوڈیسک)سونے کی قیمت میں کمی عارضی ثابت ہوئی۔ ایک دن ساڑھے سات سو روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت دوبارہ انسٹھ ہزار روپے سے بڑھ گئی۔ سونے کی قیمتوں میں تین اور چار اپریل کو دو دنوں میں ڈیڑھ ہزار روپے کی کمی کے بعد ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پانچ اپریل کو سو روپے اضافے کے بعد ہفتہ چھے اپریل کو فی تولہ سونا ایک دن میں ساڑھے سات سو روپے مہنگا ہوگیا جس سے ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 59150 روپے ہوگئی۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں اضافے کے زیر اثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے جہاں فی اونس سونے کے بھا ستائیس ڈالر بڑھکر 1581 ڈالر ہوگئے ہیں۔