عوام ذاتی مفادات کے حصول کی جنگ لڑنے والے سیاستدانوں کو مسترد کرکے وطن عزیز کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں، حاجی اصغر علی کاہلوں
Posted on April 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
معروف سماجی شخصیت اور علاقہ کی ہردلعزیز شخصیت حاجی اصغر علی کاہلوں آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر 134ُُپی پی ناروال نے کہا ہے کہ عوام ذاتی مفادات کے حصول کی جنگ لڑنے والے سیاستدانوں کو مسترد کرکے وطن عزیز کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ وطن عزیز کو آج سب سے بڑا خطرہ مفاد پرست سیاستدانوں سے ہے، چند مخصوص خاندانوں کا ملکی وسائل پر تصرف اجتماعی مفادات کو پس پشت ڈالنے کا سبب بنتا ہے۔
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی قیادت ہی وطن عزیز کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے ایک کارنر میٹنگ میں ععوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے نوازے ہوئے خاندانی جاگیردار وطن عزیز کو کبھی بھی سامراج کی ذہنی غلامی سے نجات نہیں دلاسکتے۔
وطن عزیز کے پسے ہوئے عوام کے مسائل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات نہیں بلکہ دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، غربت اور گیس جیسی سہولتوں کی عدم دستیابی ہے اسلی لیے میں مظلوم عوام کی آواز بن کر میدان سیاست میں آیا ہوںتاکہ ہر فورم پر مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔