اضلاع کی خبریں 06.04.2013

آئندہ کسی بھی کرپٹ، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا دو روزہ انٹرا پارٹی الیکشن( مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن) مسجد و امام بارگاہ الصادق میں شروع ہوگیا ہے۔ کنونشن کے پہلے روز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے سیکرٹری جنرلز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے اراکین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا حتمی فیصلہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کیا ہے۔ ہمیں غرض نہیں کہ ہم کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے، بلکہ ہم اپنا فرض ادا کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ ہم جن معتدل افراد کو پارلیمنٹ میں بھیجیں گے اگر انہوں نے تشیع کے مفادات کا تحفظ نہ کیا تو تو ہم انہیں ایوانوں سے باہر بھی نکال سکتے ہیں۔ ہم نے شیعہ قوم کی سربلندی اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اورباطل کو ذلت و رسوائی سے دوچار کریں گے۔ صوبائی سیکرٹری جنرلز علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ مختار امامی، علامہ سبیل حسن مظاہری، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، علامہ سید تصور جوادی نے کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے اپنے صوبوں میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان کی سیاست میں فیصلہ کن رول ادا کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ ہم مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے ان کے دست بازو بنیں گے اور دہشتگردوں کو کسی صورت پارلیمنٹ میں نہیں پہنچنے دیں گے۔ مقررین نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی پروزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے گوش و کنار میں مظلوم اہل تشیع کا خون ناحق بہایا جارہا ہے، حکومت بے بس اور دہشتگرد بے لگام ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے وارد ہو کر ملک میں دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت استعماری قوتیں آج مسلمانوں کے خلاف مکمل طور پر صف آرا ہیں۔ پاکستان میں اغیار کی مداخلت روز بروز بڑھ رہی ہے۔ تاہم مجلس وحدت مسلمین انتخابات کے ذریعے ملک میں امریکی غلاموں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی اور امریکی غلام سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں شکست سے دوچار کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کا تسلسل ملک کی خود مختاری اور قوم کے وقار میں اضافے کا باعث بنتا ہے:محمد ثروت اعجاز قادری
لاہور(جی پی آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجا ز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل ملک کی خود مختاری اور قوم کے وقار میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ عوام کو جمہوری حقوق مہیا کر کے ہی جمہوریت کو پائیدار بنایا جاسکتا ہے ۔جمہوری قوتوں کو آمریت اور ذاتیات کی سیاست کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی دھاندلی ہوئی تو عوام دشمن قوتیں اقتدار میں پہنچ جائیں گی ،نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت ملک کے تمام اداروں کی اخلاقی ،جمہوری ،اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریںتاکہ جمہوریت و عوام دشمن قوتوںکا راستہ بند کیا جاسکے الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہے 11مئی کے بعد سامنے آجائے گا۔پاکستان سنی ِتحریک انتخابی نشان” ٹیبل لیمپ “کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی ۔سیٹ ایڈجسٹمینٹ کیلئے سیاسی جماعتیں رابطے میںہیں سیٹ ایڈجسٹمینٹ کے سلسلے میں حتمی فیصلہ چندروز میں پارلیمانی بورڈ کرے گا ان خیالات کا اطہار انہوں نے صوبائی افس داتا دربار میں نامزد امیداروںسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب عوام ایسے مخلص افراد کو ووٹ دیں جو عومی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ملک کی معاشی واقتصادی موجودہ صورتحال سے نکال سکیں انہوں نے کہا کہ ذات پات رنگ نسل سے بالاتر ہو کر ملک کو مستحکم کرنے اور خود مختار بنانے کیلئے ان قوتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ایونوں میں لائیں جواقتدار کو ملک وقوم کی خدمت سمجھتے ہوں،انہوں نے کہا کہ اچھے کردار اور مطلوب اہلیت کے حامل افراد اقتدار میں پہنچیں گے توایسی فیصلہ سازی کی راہ ہموار ہوگی جس سے معاشرے کو بہتری کی طرف لیجایا ممکن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ حکومت سازی میںمسلم لیگ کا مرکزی کردار ہوگا،سید بلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت سازی میں مسلم لیگ ق کا مرکزی کردار ہو گا ، پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں ،چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں عوامی خدمت کے محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، مسلم لیگ ق کا5سالہ دور پنجاب کی ترقی کا دور تھا ،آنے والے انتخابا ت میں عوام موجودہ دور سے اس کا موازنہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں حاجی شکیل مرکزی نائب صدر کے ساتھ آئے ہوئے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ اپنے قائدین کے شانہ بشانہ انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لی گی انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کریں الزام تراشی کی بجائے چودھری پرویز الہٰی کے ترقیاتی کاموں سے عوام کو قائل کریں کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور ایسی جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں جس نے 5 سال شعبدہ بازی میں گزرے اور مہنگائی سمیت لاء اینڈ آرڈر کے محاذ پر مکمل ناکام رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران کابینہ کا پہلا اجلاس تین گھنٹے سے زائدجاری رہا وزیراعلیٰ کی خوشگوار انداز میں گفتگو
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی زیرصدارت آج ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کی نگران کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا جس میں صوبے میں گندم کی خریداری مہم کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران کئی موقعوں پر وزیراعلیٰ نے خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور کہا کہ سنجیدہ موضوع کے دوران ہلکاپھلکا مزاح بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوںنے معروف بھارتی مصنف خشونت سنگھ کا لاہور کے بارے میں ایک خوبصورت تبصرہ بھی شرکا اجلاس کو سنایا۔ جس پر کابینہ کے تمام ارکان مسکرا دیئے۔اجلاس کے دوران پنجاب کے مستعفی ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل اشتر اوصاف کی خدمات کو سراہا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی طرف سے لوک گلوکارہ ریشماں کے لئے گلدستہ اور جلد صحت یابی کی دعا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے معروف لوک گلوکارہ ریشماں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور نیک خواہشات کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ہے۔ دریں اثناء ان کے علاج معالجے کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ ان دنوں گلوکارہ ریشماں طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن6اور7 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن6اور7 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔مرکزی کنونشن میں تین سو سے زائد اراکین شوری مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا کہنا تھا مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے نامزد قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی شریک ہوں گے۔کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہو گااور آنے والے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے لائحہ عمل پر نو منتخب مرکزی سیکرٹری جنرل اہم اعلانات کریں گے۔ترجمان مزید کہنا تھا ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کو ہے الحمداللہ ہمارا کوئی بھی امیدوار ایسا نہیں جس پر کوئی اعتراز لگا ہو ۔سو سے زائد امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیا گیا ہے۔سکروٹنی کا عمل مکمل ہوتے ہی امیدواروں کی حتمی فہرست میڈیا کوجاری کر دی جائے گی اور انتخابی مہم کا بھر پور آغاز اس سلوگن،،جان بھی حسین کی ووٹ بھی حسین کا،، ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی ایک صوبہ میں حکومت کرنے سے کسی جماعت کی کارکردگی کا اندازہ لگانا مشکل ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے ایک بیان میںکہا ہے کہ کسی ایک صوبہ میں حکومت کرنے سے کسی جماعت کی کارکردگی کا اندازہ لگانا مشکل ہے،سیاسی جماعتوں کی اصل کار کردگی کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب وہ وفاق میں حکومت بناتی ہیں ،وفاق میں حکومت کرنے کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،پیپلزپارٹی نے ہمت اور حوصلے سے سارے مسائل کا سامنا کیا،،ملک و قوم کی خدمت اولین ترجیح ہے ،ملک کی خاطر ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں رہنے والے جعلی لیڈروں کی سیاست عام انتخاب میں ختم ہوجائے گی:نرگس فیض ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں رہنے والے جعلی لیڈروں کی سیاست عام انتخاب میں ختم ہوجائے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے عوام کے لئے مسائل حل کرنے کے دعوے کئے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا وہ بے نقاب ہوچکے ہیں ،ان کو اب عام انتخاب میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی،جھوٹے وعدے کرنے والوں کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ پانچ سالوں میں عوام کو کچھ نہیں دے سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیرنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سید منور حسن سے ملاقات کی
لاہور(جی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیرنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سے ملاقات کی ۔وفد میں سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان قاری زوار بہاد ر اور سیکریٹری اطلاعات مولانا عبدالرشید رضوی بھی موجود تھے ۔امیر جماعت سید منور حسن نے نائب امیر ڈاکٹر محمدکمال اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کے ہمراہ وفد کا استقبال اور ان کا منصورہ آمد پر خیر مقدم کیا ۔دونوں راہنمائوں نے آئندہ انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ دینی ووٹ کو تقسیم نہیں ہونا چاہئے ،آئندہ انتخابات امریکی حامی اور مخالف قوتوں کے درمیان ہونگے ۔دینی جماعتوں کو اسلام مخالف سیکولر قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہوجانا چاہئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے اس خواہش کا اظہار کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتیں صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا خواتین کے ورکرز کنونشن اور کارنر میٹنگز سے خطاب، ڈیرہ بگٹی کے عمائدین سے گفتگو
لاہور(جی پی آئی)حلقہ این اے 126 سے امیدوار قومی اسمبلی اورسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پی پی 151 ، لبرٹی مارکیٹ ، ماڈل کالونی ، مکہ کالونی ، مسلم ٹائون ، علامہ اقبال ٹائون کارنر میٹنگز، خواتین کنونشن، این اے 149 ملتان میں ورکرز کنونشن اور بلوچستان ڈیرہ بگٹی کے عمائدین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں اب انتخابات ناگزیر ہیں ۔ انتخابات سے فرار ملک کے خلاف سازش اور ملک دشمنوں کے کام کو آسان بنانا ہوگا ۔ مرد و خواتین اور نوجوان ووٹرز سے اب ووٹ کی پرچی کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرناہے ۔ ہم برسراقتدار آ کر اسلام اور ملک کے آئین و قانون کے مطابق خواتین کو ان کے حقوق دلائیں گے خواتین کے لیے تعلیمی اداروں ، ورکرز کمیونٹی سنٹرز کی تعمیر اور جہیز کی لعنت کو روکنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے التوا کا مطالبہ عوام کو ذہنی طور پر الجھانے اور حالات کو بے یقینی کا شکار کرنا ہے ۔ کراچی میں پرامن اور غیر جانبدارانہ انتخابات ایم کیو ایم کی بھتہ خور ی، ٹارگٹ کلنگ اور بندوق کی نوک پر مینڈیٹ حاصل کرنے کا دور ختم کردیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے ثمرات کو بہت بہتر کرنے کے لیے بلوچستان کے گھمبیر مسائل اور حالات پر غیر معمولی توجہ دینا ہو گی ۔ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے وفد نے لیاقت بلوچ کو انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر بلوچستان میں مکمل غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنائیں کسی گروہ اور جماعت کی سرکاری سرپرستی کا تاثر بلوچستان کے حالات کو مزید بربادی کا شکار کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں نے عام انتخابات میں فیصلہ کن کردا ادا کرناہے ۔ ظلم ، جبر اور کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لیے اہل ، امانت دار قیادت ہی قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے وگرنہ ملک اندھیروں ، لوٹ مار اور انارکی کا ہی شکار ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات 2013ء ملک کے وجود او ربقا کے لیے فیصلہ کن اہمیت رکھتے ہیں ۔ 65سال سے ملک و ملت کو غلط رخ پر ڈالا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی کا عوام کے ساتھ عہد ہے کہ اسلامی نظریہ حیات کو سہل اور پرکشش بنائیں گے ۔ ملک میں قانون سب کے لیے برابر اور آئین وقانون کی بالادستی لائیں گے ۔ قومی وسائل کی عادلانہ تقسیم کے ساتھ پاکستان فلاحی ریاست بنے گی ۔ عوام کے لیے خوراک ، لباس ، تعلیم ، صحت او رروزگار فراہمی کی سہولیات ہماری ترجیح ہوگی کرپشن اور توانائی کا بحران ختم ہوگا تجارت ، زراعت اور صنعت کا پہیہ چالو رہے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں چالیس فیصد نوجوانوں خصوصاً ڈاکٹرز ، انجینئرز ، تاجر ، طلبہ رہنما، خواتین کی سماجی رہنمائوں ، مزدور اور کسان رہنمائوں کو ٹکٹیں دی ہیں ۔ جماعت اسلامی اسلامی انقلابی اور عوامی منشور اور ترازو کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ دینی اور سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے اور ماضی کے کرپٹ نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے ملک کے دینی طبقے کے اچھے لوگوں کی ایڈجسٹمنٹ عوامی مطالبہ ہے ۔ جماعت اسلامی باعزت ، باوقار بنیادوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پتنگ بازی کا شوق اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر پورا کرلیں : ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
لاہور(جی پی آئی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پتنگ بازی کا شوق اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر پورا کرلیں لیکن معصوم بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں ،جس خونی ہندوانہ رسم پر عدالت نے پابندی عائد کررکھی ہے کسی نگران کوقطعا ًاجازت نہیں کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دل لگی کیلئے مائوں کی گودیں اجاڑنے پر تل جائے ۔سینکڑوں معصوم پھول اس خونی کھیل کی بھینٹ چڑھ اورہزاروںہمیشہ کیلئے اپاہج ہوچکے ہیں ۔عدالت کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ کچھ لوگ چند روزہ اقتدار کو اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔نگران حکومت کا تقرر صرف اس لئے کیا جاتا ہے کہ وہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد میں تعاون کرے اور انتخابات کے موقع پر امن و امان قائم رکھے ،نگران حکومت کو آئین سازی کی اور نہ اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت ہوتی ہے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی آئینی حدود کا پاس رکھتے ہوئے لہو و لعب میں پڑنے کی بجائے ایک سنجیدہ اور ذمہ دار عدلیہ کا احترام کرنے والے فرد کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پرگہرے سوچ وبچار اور والدین کی اپیلو ں کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ عدالتیں سختی سے اس پابندی پر عمل درآمد کروائیں اور کسی کی خواہش پر معصوم بچوں کو دوبارہ موت کے منہ میں دھکیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے ادارے تباہ کردئیے ہیں :اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ادارے تباہ کردئیے ہیں ہم ان اداروں کو مضبوط بنائیں گے ،یوسی 45میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری شعبے کے تربیتی اداروں میں اصلاحات سے استحکام لا ئیں گے تاکہ جدیدانتظامی عوامل اور مہارتوں کے فروغ سے نتائج دینے والی قیادت کی تشکیل ممکن بنائی جاسکے،پیپلزپارٹی کی لوٹ مار سے ادارے سخت متاثرہوئے ہیں ،ان اداروں کو مضبوط کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر کے اداروں کو مضبوط کرکے یہاں کے افسران کو جدید خطوط پر تربیت دے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی کار کردگی کا مظاہر ہ کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ حکومت سازی میںمسلم لیگ کا مرکزی کردار ہوگا،سید بلال شیرازی
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت سازی میں مسلم لیگ ق کا مرکزی کردار ہو گا ، پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں ،چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں عوامی خدمت کے محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، مسلم لیگ ق کا5سالہ دور پنجاب کی ترقی کا دور تھا ،آنے والے انتخابا ت میں عوام موجودہ دور سے اس کا موازنہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں حاجی شکیل مرکزی نائب صدر کے ساتھ آئے ہوئے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ اپنے قائدین کے شانہ بشانہ انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لی گی انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کریں الزام تراشی کی بجائے چودھری پرویز الہٰی کے ترقیاتی کاموں سے عوام کو قائل کریں کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور ایسی جماعت کو ہر گز ووٹ نہ دیں جس نے 5 سال شعبدہ بازی میں گزرے اور مہنگائی سمیت لاء اینڈ آرڈر کے محاذ پر مکمل ناکام رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرے گی : چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرے گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی مہارت اور تربیت کے لئے مثبت پرو گرام شروع کیا جائے گااس مقصد کے لئے نجی شعبہ سے مل کر لاکھوں نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے،کم آمدنی والے ہر کنبہ کے لئے کم ازکم ایک ملازمت یقینی بنائی جائے گی،پیپلزپارٹی کی لوٹ مار سے ملک کے نوجوان مایوس ہیں،مسلم لیگ ن ہی ان کی مایوسی دور کرے گی،ہم نوجوانوں میں کام کرنے کی لگن پیدا کریں گے اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چور،ڈاکو،بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز نہیں چاہتے کہ ملک میں الیکشن ہوں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے الطاف حسین کے 11مئی کے ایک ماہ بعد الیکشن کروانے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔پوری قوم الیکشن کی تیاری کررہی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بوگس ووٹرز کا انخلاء اورنئے ووٹرز کا اندراج خوش آئند ہے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں پر سنجیدگی دکھائے۔کاغذات نامزدگی کی سخت سکروٹنی کے ذریعے ہی چور،ڈاکو،بھتہ خور ،ٹارگٹ کلرزاور کرپٹ لوگوں کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کی نگرانی کو موثر اور غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنایا
جائے۔آرٹیکل62اور63کو آئین سے خارج کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم سخت مخالفت کرے گی۔اسلام اور نظریہ پاکستان کے مخالف امیدواروں کو عوامی نمائندگی کا حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف قومی مجرم ہیں جس نے2بار آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں معصوم اور بے گناہ افراد کو محض چند ڈالروں کے عوض امریکہ کے ہاتھوںفروخت کیا۔لال مسجد میں قتل عام سمیت عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی،انہیں اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہئے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان مسائلستان بن چکا ہے۔لوڈشیڈنگ کے عذاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔قوم آئندہ الیکشن میں مفاد پرستوں کو مسترد کردے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نگران صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس،گندم خریداری مہم کی منظوری، خریداری کا ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن مقرر
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی زیرصدارت آج ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب کی نگران کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صاحبان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔پنجاب کی نگران کابینہ نے اجلاس کے دوران صوبے میں گندم کی خریداری مہم 2013-14 کی منظوری دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاکہ گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ان کی فصل کا جائز اور معقول معاوضہ دیاجائے گا اور گندم خریداری مہم شفاف انداز میں جاری و ساری رہے گی۔کاشتکاروںمیںباردانہ کی تقسیم کا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیرجانبدارانہ ہوگا۔کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیاہے۔گندم کی خریداری مہم کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور صوبہ بھر میں کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کا
عمل 15اپریل سے شروع کیاجارہاہے جبکہ گندم کی باقاعدہ خریداری کا آغاز 20اپریل سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں میںباردانہ کی تقسیم کا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار انداز سے ہونا چاہئے اور چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنایاجانا چاہئیے۔انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں گندم کی خریداری کے لئے 376مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں 183فلیگ مراکز جبکہ 193باقاعدہ سٹوریج مراکز ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کی نگران کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے مڈل مین کے کردار کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مہم کے دوران مڈل مین کے کردار کو ہرصورت روکنے کے لئے ایسے موثر اقدامات کئے جائیں کہ جن سے کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔انہوںنے کہاکہ گندم خریداری مہم کے حوالے سے صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شکایات سینٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں پر کاشتکار اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ شکایت سینٹرز پر کاشتکاروں کی کسی بھی شکایت کا فوری نوٹس لے کر اسے ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ گندم خریداری مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور گندم کے خریداری مراکز بغیر کسی وقفہ کے صبح 8سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ محکمہ خوراک گندم خریداری مہم کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر کام کرے اور کسانوں کو باردانہ کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے و زیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی کام صوبے میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے اور اس ضمن میں نگران حکومت قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنایاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جو منصوبے جاری ہیں وہ جاری رہیں گے۔ ہم یہاں احتساب کرنے نہیںبلکہ انتخابات کرانے آئے ہیں۔ہم نے غیرجانبدار رہ کر اپنے سرکاری فرائض سرانجام دینے ہیں اور الیکشن کمیشن کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔سیکرٹری خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے
ضمن میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی ، تحصیل اور خریداری مراکز کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر خریداری مہم کا جائزہ لیں گی۔ ضلعی سطح پر متعلقہ ضلع کا ڈی سی او مانیٹرنگ کمیٹی کا سربراہ ہوگا جبکہ محکمہ خوراک کے سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹ اور ڈویژنل سطح پر کاشتکاروں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے شکایات سیل قائم کردیئے گئے ہیں جس کا ٹول فری نمبرہوگا۔سیکرٹری خزانہ نے کابینہ کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ کے سینئر نائب سلطان گل اور گجر قومی موومنٹ کے صدر حاجی زریں خاں گجر کی پرویز مشرف سے ملاقات
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سلطان گل اور گجر قومی موومنٹ کے صدر حاجی زریں خاں گجر کی اے پی ایم ایل کے قائد پرویز مشرف سے ملاقات۔ پرویز مشرف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اے پی ایم ایل میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان۔ پرویز مشرف نے انکی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سلطان گل اور حاجی زریں خاں گجر جیسے منجھے ہوئے سیاستدانوں کی انکی پارٹی میں شمولیت سے اے پی ایم ایل مزید مضبوط ہو گی۔نئے شامل ہونے والے رہنمائوںنے کہا کہ اے پی ایم ایل ہی وہ واحد جماعت ہے جبکہ پرویز مشرف وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ نے عوامی امنگوں کا ترجمان منشور تیار کیا ہے ، ناصر محمود گل
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری ناصر محمود گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری پرویز الہٰی کی شاندار
عوامی خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، 11 مئی کے دن پوری ن لیگ کھمبے پر چڑھی نظر آئے گی تحریک قائد کے 36 ہزار کارکن صوبہ بھر میں انتخابی مہم چلائیں گے اور 11 مئی کے دن اپنے اپنے اضلاع میں پولنگ ایجنٹ کے فرائض انجام دیں گے ،وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں منشور کمیٹی کے اجلاس کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدانتظامی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے عوامی امنگوں کا ترجمان منشور تیارکر لیا ہے باضابطہ اعلان چوہدری شجاعت حسین کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے انتخابی مہم کو بھی حتمی شکل دے دی ہے انتخابی مہم میںچوہدری پرویز الہٰی کے دور اور میاں شہباز شریف کے دور کا موازنہ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ہر مظلوم کو سہارا دے گی :سید ناصر عباس شیرازی
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ہر مظلوم کو سہارا دے گی اور ہر ظالم کا قلع قمع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام منعقدہ سیاسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسے نظام کی جدوجہد کرے گی کہ جس میں ہر مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کو سیاسی شعور دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں پہلی بار ایک بلائند کو ٹکٹ دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے اہلسنت برادران کو بھی ٹکٹ دی ہے۔ ہم پاکستان میں صرف تشیع کے حقوق کا خیال نہیں رکھیں گے بلکہ حقیقی اہلسنت کو بھی جو زیرعتاب ہیں، ان دہشتگردوں کے چنگل
سے آزاد کرائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے شرکا سے عہد لیا کہ رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کو کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کو ہی اولین ترجیح دی ہے:میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیت کر حلقہ میں عملی طور پر تعمیروترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو بتا دیا ہے کہ ہم نعروں پر یقین رکھنے کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ نو سنگھ میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے رانا اصغر خاں، قیصر محمود گورائیہ، چودھری عبدارلرحمن، ذکاء اﷲ راں و دیگر نے بھی خطاب کیا، میاں ارقم خاں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کو ہی اولین ترجیح دی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی اس جماعت کا مقصد ہے، پیپلزپارٹی کا ہر رکن عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے، یہ عوامی جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نعرے نہیں کام کئے ،یہ جماعت زبانی جمع خرچ کرنے کی قائل نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) نے جمہوری نظام کی خاطر فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ برداشت کیا:عامر یعقوب وڑائچ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) نے جمہوری نظام کی خاطر فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ برداشت کیا، میاں برادران کی ہمیشہ یہی کوشش رہے کہ یہ نظام مضبوط ہو مگر پیپلزپارٹی کے قائد ین نے اس نظام کو مضبوط کرنے کے بجائے خود کومضبوط کیا،انہیں اس جمہوری نظام سے نہیں اپنے مفادات سے غرض رہا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 96 کے امیدوار عامر یعقوب وڑائچ نے عدالت میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی
مضبوطی کا دعوی کرنے والے پیپلزپارٹی کے قائدین اس نظام کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے، انہیں علم نہیں کہ یہ نظام کتنی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی نے دیانتداری سے قوم کی خدمت کی ہے:چوہدری شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے دیانتداری سے قوم کی خدمت کی ہے ملک میں سیلاب زلزلہ یا کسی بھی قدرتی آفت میں عوام کے ساتھ جماعت اسلامی کھڑی نظر آئی ہے۔ وہ حلقہ پی پی 93 کے علاقہ رحمن پورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے، تقریب سے حافظ حمید الدین اعوان، احسان اﷲ وڑائچ، محمد ادریس ناز، اشفاق مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا، شاہد منیر گوندل نے کہا کہ ملک میں شریعت کے نفاذ کے بغیر عدل و انصاف قائم نہیں ہوسکتا، عوام آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدمت کی بجائے شعبدہ بازیوں میں 5 سال گزارنے والوں کا عوام محاسبہ کریں:خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) و امیدوار پی پی 94 خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ خدمت کی بجائے شعبدہ بازیوں میں 5 سال گزارنے والوں کا عوام محاسبہ کریں جبکہ آئندہ حکومت سازی کے مرحلہ پر (ق) لیگ کا کردار اہم ہوگا، سٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے کارکنوں کی مشاورت سے بہترین امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کارکن پاکستان مسلم لیگ (ق) کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنی ناقص کارکردگی سے توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشیوں کا سہارالیں گے تاہم عوام اپنے ووٹ کا فیصلہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی دولت لوٹنے والے کسی صورت عوامی احتساب سے نہیں بچ سکیں گے:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آئی ملک میں تعمیروترقی کے جال بچھائے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت سیاہ ترین دور تھا جس میں لوٹ مار اور کرپشن کی انتہا کردی گئی، قومی دولت لوٹنے والے کسی صورت عوامی احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، انشاء اللہ مسلم لیگ ن انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشن زندگی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو اس وقت میاں محمد نواز شریف کی قیادت کی ضرورت ہے، عوام انتخابات میں ووٹ کا درست استعمال کرکے تبدیلی لا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معیاری تعلیم و تدریس کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کا تعاون اور محنت ناگزیر ہے:اعجاز احمد خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم و تدریس کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کا تعاون اور محنت ناگزیر ہے جامعہ ادریسہ گرلز ہائی سکول پسماندہ علاقہ میں طالبات کو سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ ادارہ ہذا کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور تعاون کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ادریسیہ گرلز ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق حسین صابر’ صدرانجمن ادریسیہ حاجی طلعت سعید’ جنرل سیکرٹری محمد سلیم شہزاد’ محمد فیاض چوہان’ محمد یونس چغتائی’ سوشل ویلفیئر
آفیسر جمشید فاروق’ محمد اقبال گھمن کے علاوہ پرنسپل ادارہ ‘ اساتذہ کرام’ والدین اورطالبات نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔سینئر سوشل ویلفیئر آفیسر اعجاز احمد خان نے کہا کہ جذبے صادق ہوں توکامیابی کے حصول میں وسائل کی کمی آڑے نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا ملک و معاشرہ کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے معیاری تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے انجمن ادریسیہ اور جامعہ ادریسیہ گرلز ہائی سکول یہ فریضہ بطریق احسن نبھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کے بچوں نے بہت اچھے پروگرامز پیش کئے جو کہ ان کی اور اساتذہ کی محنت کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق حسین صابر نے مہمان خصوصی کاشکرایہ ادا کرتے ہوئے ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایاکہ جامعہ ادریسیہ طالبات کو نہ صرف زیور تعلیم سے آراستہ کررہا ہے بلکہ یہاںانہیں سلائی کڑھائی اور حفظ القرآن کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور یہاں سے سلائی کڑھائی کا کورس مکمل کرنے والی طالبات کو انجمن ادریسیہ کی طرف سے مفت سلائی مشینیں بھی دی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انجمن ادریسیہ کے زیر اہتمام عالم چوک بائیپاس پر واقع نادار مریضوںکے علاج معالجہ کیلئے ادریسیہ میڈیکل کمپلیکس بھی بہتر خدمات سرانجام دیتے ہوئے انہیں صحت کی سہولیات سے بہرہ ور کررہاہے۔ تقریب سے صدر انجمن ادریسیہ حاجی طلعت سعید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جشن بہاراں 2013ء کے سلسلہ میں ہونے والے ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کالج روڈ جمخانہ نے میچ جیت لیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جشن بہاراں 2013ء کے سلسلہ میں ہونے والے ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میںکالج روڈ جمخانہ نے ینگ سٹارکرکٹ کلب اروپ کوچار وکٹوں سے ہرادیا۔ ینگ سٹارکرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے 131رنزبنا کر آئوٹ ہوگئی ۔محمدحسین نے 43رنز بنائے جبکہ عبدالرحمان نے 6وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کالج روڈ جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 28ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ
بآسانی جیت لیا۔ محمدمدثر نے 44رنز بنائے جبکہ علی رضا نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں چار ڈاکوئوں نے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک مسجد انوا ر توحید کے قریب چا ر ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے دبئی میں مقیم دو محنت کشوں کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیا جبکہ گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی و دیگر قیمتی سامان لے اڑے بتایا جاتا ہے کہ چا ر ڈاکو فیصل چٹھہ او راسکے کزن علی چٹھہ کے گھر دن تین بجے داخل ہو گئے ڈاکو پہلے فیصل چٹھہ بعدازاں گھر کے اندرونی دروازہ سے علی چٹھہ کے گھر داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات قیمتی کپڑے دیگر سامان کے علاوہ بھاری نقدی بھی لوٹ کر دونوں گھرو ں کے اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے ان کے موبائل بھی ساتھ لے گئے مغل چوک کے قریب ہی لکڑی والاآرے کے قریب محمد یوسف کی کریانہ دوکان میں موٹر سائیکل پر دو ڈاکو موبائل میں لوڈ کروانے کے بہانے آئے اور اسلحہ کی نوک پر تقریباً دس ہزار روپے کا سامان و نقدی چھین کر فرار ہو گئے علاوہ ازیں مسجد انوار توحید میں سے امام مسجد حافظ محمد اعظم کی بائی سائیکل چوری ہو گئی پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اروپ میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کر رہ گئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)اروپ میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کر رہ گئے جبکہ مختلف با اثر افراد نے ایک کروڑ روپے مالیت کے فنڈز سے بننے والی سڑک کے دونوں اطراف اونچے اونچے فٹ پاتھ بنا کر بارش اور دوسرا گندہ پانی سڑک پر پھینک دیا بتایا جاتا ہے کہ قصبہ اروپ کے سر کلر بازار کے مختلف حصوں میں بااثر افراد نے اپنے
گھروں کے با اثر جبکہ دوکانداروں نے دوکانوں کے باہر پختہ تھڑے اور دوکانوں کا سامان آدھی سڑک پر پھیلا رکھے ہیں جسکی وجہ سے ان دوکانداروں اور راہگیروں کے درمیاں لڑائی جھگڑے ہونا معمولی بن چکے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی محمد شفیع سیٹھی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے سالانہ محفل حسن قرآت کانفرنس زیر صدارت حاجی نذیر احمد منعقد ہوئی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)جامع مسجد توحید اہلحدیث کے بانی حاجی محمد شفیع سیٹھی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے سالانہ محفل حسن قرآت کانفرنس زیر صدارت حاجی نذیر احمد منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی رانا محمد سلم ، حاجی محمد طارق تھے جبکہ اس موقع پر حافظ محمد احمد ، حافظ عبداللہ ، سجاول طارق ، حافظ عبدالطاسط ، قاری عدنا ن ، قاری سعید کلیروی ،قاری مجیب الرحمن ، قاری اسامہ قاری سعید احمد و دیگر نے قرآن پاک کی تلاوت پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام کے چولہے بجھاکر اپنی جیبیں بھرنے والوں کے عبرتناک انجام کا وقت آن پہنچا : خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار این اے96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کے چولہے بجھاکر اپنی جیبیں بھرنے والوں کے عبرتناک انجام کا وقت آن پہنچا ،مسلم لیگ ن کا شیر قوم کے لئے ترقی و روشنی لے کر آئے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاسم ٹائون رتہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پاکستانی عوام کو بکائو مال سمجھتے ہیں اور ان کاخیال ہے کہ وہ لوٹ مار کے پیسے سے عوام کو خرید لیں گے لیکن مسلم لیگ ن کا یقین ہے کہ عوام سیاسی مداریوں کی چالوں سے بخوبی واقف ہیں اور
روزگار ،ترقی و خوشحالی چھین کر قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں سے الیکشن کے دن پورا پورا حساب لیں گے،11مئی کو قوم کی مائیں بہنیں اور بیٹیاںبھی ملک کا مستقبل بچانے کی خاطر پولنگ سٹیشنوں پر جائیں اور نواز شریف کو اپنے ووٹ کی طاقت سے بھاری اکثریت دلا کر پاکستان کی تقدیر بدل ڈالیں، اگرقوم نے آج بھی درست فیصلہ نہ کیا تو پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک اناڑی جس نے کبھی کوئی یونین کونسل بھی نہیں چلائی ملک چلانے کے بلندو بانگ اور کھوکھلے دعوے کر رہا ہے،پاکستانی قوم ملک کامستقبل اسکے ناتجربہ کار اور غیر محفوظ ہاتھوں میں کسی صورت بھی نہیں دے سکتی، امیدوار پی پی 94حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان بنانے اور بچانے والوں کا مقابلہ اسلام آباد میںپانچ سال لوٹ کا بازار گرم رکھنے والوں کے ساتھ ہے،ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ملک کو چوروں اور لٹیروں کے چنگل سے آزاد کر انے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے،اس موقع پر ملک ظفر حسین شیشے والے احمد نعیم انجم سلہریا ایڈووکیٹ،رانا اشفاق احمد،زبیر سرویا،ابرار بشیر بٹ،بائو یاسر مغل،افضل باجوہ،لالہ ظہیر احمد،حاجی عمران سلیم ،فاروق بٹ،اکرام پہلوان،مرزا ظفر عالم،ملک امین،حاجی رفیق ٹھیکیدار،شفیق خان،ریحان نعیم نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا معلو م شر پسندوں نے محنت کش کی چا ند گا ڑی رکشہ جلا کر خا کستر کر دیا
وزیر آ باد (جی پی آئی) نا معلو م شر پسندوں نے محنت کش کی چا ند گا ڑی رکشہ جلا کر خا کستر کر دیا ۔وسیلہ رو ز گا ر تبا ہ ہو نے پر غریب مزدور نے آ ہ و بکا ء شروع کر دی۔تفصیل کے مطا بق محلہ سکندر پو رہ کا رہا ئشی چا ر بچو ں کا با پ اور گھر کا وا حد کفیل محمد فاروق چا ند گا ڑی چلا کر ڈھو ل پا رٹی کے ہمرا ہ شا دی بیا ہ کے مو قع پر خد ما ت سر انجا م دیتا ہے ۔گز شتہ را ت فاروق ڈھو ل پا رٹی کو سا تھ لیکر ڈسکہ رو ڈ پر ہو نیوالی مہندی کی ایک تقریب میں گیا اور چا ند گا ڑی رکشہ با ہر گلی میں کھڑا کر کے اپنے کا م میں مشغو ل ہو گیا ۔جسے بعض نا معلو م افراد نے چنگ چی رکشہ کو آ گ لگا
دی جس کے نتیجے میں گا ڑی مکمل طور پر تبا ہ ہو گئی ۔ذریعہ روز گا ر سے محرو م ہو نے پر محنت کش محمد فا روق نے آ ہ و زاری شروع کر دی ۔صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے متا ثرہ محنت کش نے حکا م با لا سے قسطو ں پر لئے گئے رکشہ کی قسطیں معا ف کرانے ،ملز ما ن کی گرفتا ری اور داد رسی کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
با رات لیکر جا نے والی تیز رفتار ویگن اور چنگ چی رکشہ میں تصا دم دو خواتین سمیت چا ر افراد زخمی
وزیر آ باد (جی پی آئی) با رات لیکر جا نے والی تیز رفتار ویگن اور چنگ چی رکشہ میں تصا دم دو خواتین سمیت چا ر افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیو ں میں ایک کی حا لت تشو یشنا ک بیا ن کی جا تی ہے ۔ڈسکہ رو ڈ پر با رات لیکر جا نے والی تیز رفتا ر ویگن نے وزیر آ باد سے کنڈ ن سیا ن جا نے والے چنگ چی رکشہ کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں چنگ چی رکشہ مسا فر چا لیس سا لہ جا وید اقبا ل،ڈرا ئیور شبیر اور دو خواتین خمی ہو گئے ۔جا وید اقبا ل کو تشو یشنا ک حا لت کے پیش نظر گو جرانوالہ ریفر کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیو ں کو طبی امدا داور مر ہم پٹی کے بعد فا رغ کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پا رٹی نے غر یب عوام کو بد حا ل اور خو د کو خو شحا ل کر لیا ہے :افتخار چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قو می اسمبلی حلقہ این اے101جسٹس (ر) افتخا ر چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی نے غر یب عوام کو بد حا ل اور خو د کو خو شحا ل کر لیا ہے ۔زرداری ٹو لے نے ملک و قوم کو تبا ہی کی طر ف گا مزن کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) واحد سیا سی جما عت ہے جو عوام کو اند ھیرو ں سے نکا ل کر رو شن زندگی دے گی ۔ملک و قوم کو میا ں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کا غذا ت نا مزدگی کی جا نچ پر تا ل کے بعد صھا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر اکا برین مسلم لیگ سا بق چیئر مین خواجہ محمد جمیل ایڈ
ووکیٹ ،محمد شیراز میرایڈ ووکیٹ ،لیا قت علی چرا ء ا یڈ ووکیٹ ،میا ں ذکا ء اللہ ایڈ ووکیٹ،چو ہدری محمد اشرف کا ہلو ں ایڈ ووکیٹ،میر ما جد علی سالا ر،را نا حسن منصو ر ،مہر طا ہر جا وید،افتخا ر احمد بٹ ،میر امجد علی سالا ر،را نا اختر جا ویداور دیگر بھی مو جو د تھے ۔افتخا ر چیمہ نے کہا کہ مخا لفین عوام کے دلو ں سے مسلم لیگ (ن) کی محبت نہیں نکا ل سکتے ۔میا ں محمدنواز شریف کی قیا دت میں 11مئی کے انتخا با ت میں غیر معمو لی کا میا بی حا صل کر نے کے بعد ملک کو تر قی و خو شحا لی کی را ہ پر گا مزن اور عوام کی محرو میو ں کا ازالہ کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ پا نچ سال تک عوام نے زرداری ٹو لے کو جمہو ریت کے لئے سزا کے طور پر بر داشت کیا ۔زرداری حکو مت اور اتحا دی ٹو لے کی لو ٹ ما ر اور بد انتظا می کی وجہ سے توا نا ئی بحرا ن بجلی،گیس اور پٹرو لیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ سے نہ صرف ملکی انڈ سٹر یز تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ گئی ہے بلکہ لا کھو ں محنت کش اور غر یب عوام زندہ در گو ر ہو نے پر مجبو ر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شرافت اور خد مت کو فرو غ دینے کے لئے میدان میں اترے ہیں :ڈاکٹر محمد عبید اللہ گوہر
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می پنجا ب کے نا ئب امیر اور امیدوار قو می اسمبلی حلقہ این اے101ڈا کٹر محمد عبید اللہ گو ھر نے کہا ہے کہ شرافت اور خد مت کو فرو غ دینے کے لئے میدان میں اترے ہیں جب تک ملک سے عر صہ سے بر سر اقتدار لا دین مغرب زدہ امر یکی ایجنٹو ں سے چھٹکا را حا صل نہیں ہو تا ملک تر قی نہیں کر سکتا ۔عوام ملک سنوارنے کے لئے ترا زو کے نشا ن پر مہر لگا ئیں ۔وہ یو نین کو نسل26/2سٹی وزیر آ باد میں ممبر کنو نشن سے خطا ب کر رہے تھے ۔صدارت محمد جا وید مغل نے کی جبکہ اس مو قع ہر امیدوار صو با ئی اسمبلی محمد مشتاق بٹ ،میر محمد اکبر،محمد جا وید ممبر،محمد اشفا ق وڑا ئچ،مبشر نذ یر بٹ ،عبد الوکیل علو ی،نعما ن قیصر ایڈ ووکیٹ نے خطا ب کیا جبکہ محمد اعظم مغل،طا رق محمود ممبر،محمد ارشد چو ہا ن،محمد ثا
قب،بشا رت جعفری،محمد عمرا ن بھٹی ،منور حسین منو رحما نی،محمد آ صف سیٹھی،محمد جا وید ممبر،محمد اشفا ق وڑا ئچ ،میر محمد اکبر نے اپنے سا تھیو ں کے ہمرا ہ جما عت اسلا می کا مکمل سا تھ دینے کا اعلا ن کیا ۔ڈا کٹر محمد عبید اللہ گو ھر نے کہا کہ مسا ئل کا حل اللہ اور اسکے رسولۖ کی طر ف پلٹ آ نے میں ہے حق کی آواز بلند کر نے اور اسکو غا لب کر نے کی جد و جہد سے معا شرے انقلا ب کی طر ف بڑ ھتے ہیں ۔غر یبو ں کی محرو میا ں دور کی گئیں تو عوام کا سیلا ب ابن الوقت سیا ستدا نو ں کو بہا لیکر لے جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ملک سے کر پشن کے خا تمے کے لئے عوام جما عت اسلا می کا ساتھ دیں ۔امیدوار صو با ئی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا کہ سا بق نا اہل حکمرا ن مہنگا ئی ،بے روز گا ری اور امر یکی غلامی مسلط کر نے کے ذمہ دار ہیں ۔جما عت اسلا می کی بے لو ث اور خو ف خدا قیا دت ہی ملک کو گھمبیر اور ہمہ گیر بحرا نو ں سے نجا ت دلا ئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ قیمتو ں میں اضا فہ لو ڈ شیڈ نگ عوام پر ظلم ہے ۔گیس و بجلی کی عد م فرا ہمی کے با وجو د صا رفین کے بلو ں میں کمی نہیں ہو رہی ۔انہو ں نے کہا کہ اگر عوام لو ڈ شیڈ نگ اور مہنگا ئی کا خا تمہ چا ہتے ہیں تو انہیں آ زما ئے ہو ئے اور نیا لبا دہ او ڑھ کر آ نے والو ں کو مسترد کر نا ہو ہو گا ۔امر یکہ نواز غلا مو ں کے چہر ے سے نقا ب اتر چکا ہے ۔انہیں احتسا ب کے کٹہرے میں کھڑا کر نا ہو گا ۔جما عت اسلا می اور محسن پا کستان ڈا کٹر عبد القدیر خا ن ملک میں حقیقی انقلا ب بر پا کر ینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اُن کو ساتھ لے کر چلیں گے : چوہدری محمد احمد چٹھہ
وزیر آ باد (جی پی آئی)نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اُن کو ساتھ لے کر چلیں گے تحصیل وزیرآباد میں میرے والد چوہدری حامدناصرچٹھہ نے مجھے اور آصف محمود کلیئر کو الیکشن 2013ء کیلئے سیاسی میدا ن میں اتار کر نوجوان قیادت متعارف کروا دی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کے روزگارکا بندوبست کر کے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے پرائیویٹ سیکٹر پچھلے پانچ سال سے توانائی کے بحران کی وجہ سے زوال پزیر ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد احمد چٹھہ امیدوارقومی سمبلی 101 اور آصف محمود کلیئر
امیدوارصوبائی اسمبلی 104وزیرآبادشہرمیں نوجوان مسلم لیگی تنظیموں کی طرف سے کروائی جانے والی کارنر میٹنگ میں کیا چوہدری محمد احمد چٹھہ نے مزید کہا کہ درمیانے درجہ کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹریننگ دینے والے اداروں کو مظبوط بنائیں گے وزیرآباد شہرکی کٹلری انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو قائم کروایا جائے گاتاکہ اس صنعتی شہر میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں ۔ اس موقع پر آصف محمود کلیئر نے کہا کہ وزیرآباد شہرمیں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کروانا انکی پہلی ترجیح ہوگی کرپشن کو کم کرنے کیلئے اس لیکشن میں میری اور چوہدری احمد چٹھہ کی کامیابی ضروری ہے اسلحہ کلچر والی سیاست کاخاتمہ کر کے ہی عام آدمی کو عزت ملے گی اس کارنر میٹنگ میں جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ج)محمد خالد مغل اور مسلم لیگی رہنما بابوسرمد ظہیر ، بابو احمد ظہیر ،طاہر رفیق مہناس نے بھی خطاب کیااور کہا کہ ایک طرف ریٹائیرڈ سرکاری ملاز م الیکشن میں کھڑے ہیں اور دوسری طرف نوجوان سیاسی قیادت متعارف کروا دی گئی ہے فیصلہ وزیرآباد کی عوام نے کرنا ہے کہ انہوں نے اپنے مسائل کو کم کرنا ہے یا اور زیادہ بڑھانا ہے بلدیاتی اداروں پر شب خون مارنے والی حکومتوں کے نمائندے یہ بتائیں کہ صرف لوکل گورنمنٹ کے فنڈز پر تختیاں لگوانے کے علاوہ انہوں نے شہر وزیرآباد کو کیا دیا وزیرآباد کارڈیالوجی سینٹرکو اب تک چالونہ کروانا کروڑوں عوام سے زیادتی ہے وزیرآباد انڈسٹریل لیبرکو نہ توان پانچ سالوں میں تعلیم کی سہولت دی گئی اور نہ ہی علاج کے لئے کوئی پروگرام وضع کیا گیااب اگر ان مسائل کو حل کروانا ہے تو نوجوان قیادت کوالیکشن2013ء میں موقع دینا ہوگا۔وزیرآبادمسلم لیگ یوتھ کی تنظیمات کے عہدیداران اورورکرز جن میں مزمل بھٹہ، فرقان شکیل فرید حسین نظام آباد، سفیان بھٹہ، عباس اقبال چوہدری الٰہ آباد ، ملک عثمان الیاس،شعیب عزیز،چوہدری عاطف،ملک وقاص، جناح کالونی،چیمہ کالونی ،میاں کاشف ، اویس بٹ حنین بٹ منڈی وزیرآبادنے چوہدری احمد چٹھہ اور آصف محمود کلیئرکی حمایت میں اضافے کے لئے وزیرآباد میں مہم چلانے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا نشا ء اللہ اقتدار میں آ کر مہنگا ئی ،بے روز گا ری،لا قا نو نیت منشیا ت فرو شی اور کر پشن کا خا تمہ کر یں گے :سید موعود شاہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) ا نشا ء اللہ اقتدار میں آ کر مہنگا ئی ،بے روز گا ری،لا قا نو نیت منشیا ت فرو شی اور کر پشن کا خا تمہ کر یں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر آزاد امیدوار حلقہ پی پی 104سید مو عو د شا ہ قا دری نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ حلقہ وزیر آ باد سے ہمیشہ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک ہو تا رہا ہے ۔کسی ایک نے بھی حلقہ کی تر قی اور خو شحا لی کے لئے مثا لی کا م نہ کئے ۔عا م آ دمی ہی دکھ درد جا ن سکتا ہے ۔اقتدار میں آ کر دو سرے سیا ستدا نو ں کی طر ح اسمبلیو ں میں بیٹھنا اپنا اصل مقصد نہ سمجھو ں گا بلکہ اپنے حلقے کی عوام کی بہتری کے لئے کا م کر وں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نا معلو م افراد نے لا کھو ں رو پے ما لیت مو یشی زہر دیکر ہلا ک کر دئے
وزیر آ باد (جی پی آئی) نا معلو م افراد نے لا کھو ں رو پے ما لیت مو یشی زہر دیکر ہلا ک کر دئے ۔محلہ حیدر کا لو نی کے رہا ئشی حا جی محمد سلیم نے گھر میں نا یا ب نسل کی گا ئیں پا ل رکھی تھیں جنہیں گز شتہ شب بعض بد بخت افراد نے زہر دے دیا ۔جس کے نتیجہ میں زہر خورا کی کا شکا ر جا نورو ں کے نا ک منہ اور پیشا ب سے کے راستہ خو ن جا ری ہو گیا ۔علم ہو نے پر حا جی سلیم نے فو ری طور پر جا نورو ں کے معا لج سے را بطہ کیا ۔جس نے معا ئنہ کے بعد بے بسی کا اظہا رکر تے ہو ئے انکشاف کیا ۔کہ کسی شقی القلب شخص نے بے زبا ں جا نورو ں کو زہر دے دیا ۔اڑ ھا ئی لا کھ رو پے ما ل مو یشی سے محرو می پر محنت کش حا جی محمد سلیم کے گھر صف ما تم بچھ گئی علا قہ کے سیا سی و سما جی حلقو ں نے وا قعہ میں ملو ث ملز ما ن کی گرفتا ری کا مطا لبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک ا نصا ف کے ٹکٹ پر ہما ری کا میا بی یقینی ہے :عد نا ن سر ور چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) تحریک ا نصا ف کے ٹکٹ پر ہما ری کا میا بی یقینی ہے افوا ہ ساز فیکٹر یا ں جھو ٹے پرا پیگنڈ ہ کے سہا رے تذ بذ ب کی صو رتحا ل پیدا کر نا چا ہتی ہیں ۔جبکہ چیئر مین تحریک انصا ف نے واضع طور پر کہہ دیا ہے کہ تا حا ل کسی کو پا رٹی ٹکٹ جا ری نہیں کیا گیا ۔پا رٹی منشور جا ری کر نے کے بعد مشتر کہ طور پر تما م امیدوارو ں کا اعلا ن کر تے ہی میڈ یا اور انٹر نیٹ پر ٹکٹ ہو لڈرز کے نا م دے دئے جا ئیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر تحریک انصا ف کے امیدوار قو می اسمبلی حلقہ این اے101عد نا ن سر ور چیمہ نے پی ٹی آ ئی کے مقا می سیکر ٹریٹ میں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جو ھر سرور چیمہ،سا بق چیئر مین یو نین کو نسل بھٹی کے محمد اشرف چیمہ ،طا رق علی قر یشی ،محمد نواز چیمہ،و جا ہت وڑا ئچ ،عبد اللہ وڑا ئچ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی پا لیسی پڑ ھے لکھے نو جوا نو ں کو ملکی بھا گ دوڑ سنبھا لنے کے لئے حو صلہ افزا ئی کر تی ہے اور اہل علا قہ سمیت مقا می ضلعی اور قیا دت کے خو ب اچھی طر ح علم میں ہے تبدیلی کے اس سفر میں کو ن کتنے پا نی میں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما را خا ندان گز شتہ چا لیس سا ل سے بے لو ث عوامی خد مت کا مشن جا ری رکھے ہو ئے ہیء جو ہر صورت جا ری رہے گا ۔عد نا ن چیمہ نے کہا کہ وزیر آ باد کے مسا ئل اور محرو میو ں کے ذمہ دارو ں کو میرا خا ندان چا ر مر تبہ شکست سے دو چا ر کر چکا ہے اور11مئی کا دن عوام دشمنو ں کے لئے یو م حسا ب ثا بت ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جیت کر کا رڈیو لو جی انسٹیٹیو ٹ سمیت عوامی مفا د کے تما م منصو بے مکمل کر وا ئو ں گا ۔کیو نکہ وزیر آ باد کو مسا ئل کے گرداب سے نکا لنا ہما ری سیا ست کی اولین تر جیح ہے۔