کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں سپرہائی اور اورنگی ٹاون سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،جبکہ ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں بنارس فلائی اور کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
اس سے قبل سپرہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب سے ایک شخص کی الصبح لاش ملی،مقتول کی شناخت 45 سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ملیر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا،تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔