واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے کاملہ ہیرس کو جازب نظر کہنے پر معافی مانگ لی،ہیرس نے معذرت قبول کرلی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خاتون اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو خوبصورت کہنے پر امریکی صدر براک اوباما نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔ اوباما نے ہیرس کو پرانی دوست اور ملک کی سب سے خوبصورت اٹارنی جنرل کہا تھا۔جس پراوباما کے ناقدین نے ان کے بیان سخت مذمت کی تھی۔
وائٹ ہاس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے ہیرس سے بات کی اور اپنے بیان کے لیے معافی مانگی ہے۔