ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں اسلام اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی پر ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہوگئے۔
بنگلہ دیش میں پیغمبر اسلام کی شان میں انٹر نیٹ پر گستاخانہ تحریر کے خلاف ڈھاکہ میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دین اسلام اور پیغمبر کی شان میں گستاخی کرنے والے بلاگرز کو فوری طور پر سزائے موت دی جائے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ ، آنسو گیس اور ربر کی گولیوں استعمال کیا جس پر مظاہرین نے مشتعل ہوکر پولیس پر پتھرا کیا، مظاہرہ کے دوران سیکنڑوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔